اسلام آباد میں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر واپس آنے والے نوجوان کو ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے گولڑہ موڑ چوک پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا،
ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے نوجوان پر فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ملزمان موٹرسائیکل پر واردات کے بعد فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکھٹے کر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کردی۔
نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور، گھروں میں کام کے بہانے دوران واردات شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
لاہور:پولیس نے شہر میں گھروں میں کام کرنے بہانے واردات کے دوران شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی اور 3 رکنی خطرناک گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمسون، آکاش اور تنویر شامل ہیں۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزم سمسون ڈیفنس کے علاقے میں گھر میں کام کرتا تھا اور اپنے دوست آکاش اور تنویر سے مل کر واردات کا منصوبہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ملزمان نے دوران واردات بزرگ شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کیا اور خاندان کو زپ ٹائز، ڈکٹ ٹیپ سے باندھتے رہے تاہم گھر والوں کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
ایس پی کینٹ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں برقعہ پہنے ہوئے ملزم سمیت دیگر ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے چاقو، ڈکٹ ٹیپ، زیپ ٹائز اور ماسک برآمد ہوئے ہیں۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ عوام سے التماس ہے اپنے ملازمین کی پڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائے۔