لاہور:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ "حاجی طارق خان گروپ" کا خاتمہ کردیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر اندرونِ سندھ کے غریب اور مجبور افراد کو ورغلا کر خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان میں منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

اے این ایف نے جدید اور تکنیکی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے دوران مشکوک افراد کی فزیکل اور ڈیجیٹل نگرانی سے یہ شواہد حاصل کیے کہ گروہ کے کارندے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہانے مستقبل کے جھوٹے خواب دکھا کر منشیات پیٹ میں کیپسولز کی صورت میں چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے پر آمادہ کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق اس گروہ سے تعلق رکھنے والے چار اسمگلرز کو سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا، جبکہ صرف سات دن کے اندر اے این ایف نے مزید تین منشیات کیریئرز کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ان گرفتاریوں کے بعد اے این ایف نے اعلیٰ سطح کی تفتیش کے نتیجے میں گروہ کے سرغنہ حاجی طارق خان کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا۔ مجموعی طور پر اس نیٹ ورک کے 9 افراد کو گرفتار کر کے گروہ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور بہت جلد وہ بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف نے

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک