کراچی:

شہر قائد میں سعیدآباد یوسف گوٹھ کے علاقے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس اور ایک خطرناک بھتہ خور کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد نواز ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بدنامِ زمانہ صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا سرگرم کارندہ ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ملزم ایک اشتہاری مجرم ہے اور کراچی پولیس کو بھتہ خوری، ڈکیتی، قتل اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

مزید تحقیقات کے دوران پولیس کو ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل ہو گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس پر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

ملزم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا