کراچی میں دو الگ الگ پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے دونوں واقعات میں اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
پہلا مقابلہ پاک کالونی تھانے کی حدود میں میوہ شاہ کے ایم سی کٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان ریحان عرف گنجا اور ریاض عرف چاچو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے قبضے سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کورنگی بھٹائی چوکی کے قریب پیش آیا، جہاں بھی مشتبہ افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دوسرے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل پولیس نے
پڑھیں:
کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
فائل فوٹوکراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔