مستونگ میں بینک ڈکیتی کی واردات، ملزمان 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مرکزی بازار کے ایک نجی بینک میں دن دیہاڑے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد 15 لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 6 سے 7 حملہ آور اچانک بینک میں داخل ہوئے، عملے کو یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی لے اڑے۔ واقعے کے دوران بازار میں افراتفری پھیل گئی اور خوف کے باعث دکانداروں نے فوری طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔
ڈکیتی کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان بینک ڈکیتی مستونگ واردات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بینک ڈکیتی مستونگ واردات وی نیوز
پڑھیں:
کراچی 10 کروڑ روپے کا غیر قانونی سامان ضبط، ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بغیر ڈیوٹی ادا کیے اسمگل کیا گیا 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی الیکٹرونک سامان ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سامان میں لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بْکس، پلے اسٹیشنز اور 20 ہزار سے زاید میموری کارڈز شامل ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ائرپورٹ کراچی نے فوری طور پر 2 ایف آئی آرز درج کر کے اس غیر قانونی کارروائی میں ملوث ایک غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ سامان کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر، گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے بغیر باہر نکالا جا رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میزرز پیر جیلانی جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی (دبئی) کی جانب سے بھیجی گئی 5 کھیپوں کو کسٹمز کے WeBOC سسٹم سے چھپا کر جعلی گیٹ پاسز کے ذریعے کلیئر کیا گیا۔ ان کھیپوں کی مجموعی مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کمپنی کے ملازمین نے غیر قانونی کلیئرنس کیلیے iCargo سسٹم کا غلط استعمال کیا۔ صرف ایک کنسائنمنٹ سے 258 آئی فون 16، 101 لیپ ٹاپ، 246 ٹیبلیٹس، 102 آئی پیڈز اور 46 پلے اسٹیشنز برآمد کیے گئے۔گیٹ پاس جاری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے بیان دیا کہ اسے ’’اوپر سے ہدایات‘‘ ملی تھیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق نجی کارگو ٹرمینل ایک ماہ سے زاید پرانا سی سی سی ٹی وی ریکارڈ فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے مزید کہا کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، جبکہ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے کسٹمز اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔