بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام: 13500 روپے کی آخری قسط کب ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک)بی آئی ایس پی کے کفالت اقدام کے تحت مستحق خاندانوں کا چار سہ ماہی قسطوں کی بنیاد پر امدادی رقم فراہم کی جاتی ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو سالانہ 54 ہزار روپے کی نقد امداد 13،500 روپے کی چار سہ ماہی اقساط میں فراہم کی جاتی ہیں۔ تین اقساط رجسٹرڈ خاندانوں کو مل چکی ہیں اور چوتھی قسط سے متعلق نئی اپ ڈیٹ آ گئی ہے۔
بی آئی ایس پی کے تحت 13،500 روپے کی رواں برس 2025 کی آخری سہ ماہی قسط کے اجرا کا آغاز ماہ اکتوبر سے کیا جا رہا ہے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی قسط ہر علاقے میں مختلف اوقات کے ساتھ ضلع سطح پر جاری کی جائے گی۔
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے اپنے 13 ہندسوں پر مشتمل CNIC نمبر کو آفیشل کوڈ 8171 پر بھیج کر 13,500 روپے کی اپنی قسط کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔ انہیں ان کی ادائیگی کی صورتحال کے ساتھ فوری جواب موصول ہوگا۔
واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 2008 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنانا تھا۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 10 ملین مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
رواں برس وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل والٹس اور سم کی فراہمی کا بھی آغاز کیا تھا۔ اب حکومت کی جانب سے رقم کی ادائیگی کی منتقلی کے بعد مذکورہ افراد کا بیلنس خودبخود ان کے بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والیٹ میں ظاہر ہو جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انکم سپورٹ پروگرام ئی ایس پی روپے کی سہ ماہی کے تحت
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔