ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: اجمل بلوچ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے دارالحکومت کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے جو احکامات دے رکھے ہیں۔
یہ ممکن ہی نہیں کہ اسلام آباد کے تمام شہری ایک ہفتے کے لائسنس حاصل کر لیں۔ کسی بھی شہری کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے لیکن ایک ہفتہ کے اندر ہر شہری کو لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کرنا درست فیصلہ نہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لائسنس کی فیس دیگر شہروں کی نسبت بہت زیادہ ھے ۔ شناختی کارڈ چھ سو روپے میں بنتا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس چھ ہزار روپے میں بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے کہا ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنسں بنانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے اور بڑھائی گئی فیس پر نظرثانی کی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی کمپنی کا پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ امریکی کمپنی کا پاکستان کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ صنم جاویدکی گرفتاری پرکے پی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، صوبائی صدر پی ٹی آئی حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے حکومت کے مجموعی قرضوں میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی آگئی، وزارت خزانہ کا دعوی سابق انگلش کپتان کی پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 بین الاقوامی اداروں سے مالی معاہدہ طے پاگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس کی جائے
پڑھیں:
اسلام آباد، خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرکے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس کے خلاف شہری شاہد شفیق خان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔
کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ ملزم وقاص احمد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک کے ذریعے وائرل کیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکوائری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 21 اور 24 کے تحت درج کیا گیا۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ سب انسپکٹر مصباح بتول کو اس مقدمے کے لیے تفتیشی افسر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے 22 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔