پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میچز کے لیے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز میں فری داخلہ ہوگا۔
لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کے فزیکل ٹکٹس آٹھ اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر ملیں گے۔
The wait is over! ???? Grab your tickets NOW for Pakistan vs South Africa’s series battle starting 12 October at Lahore ????
Read More: https://t.
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔ ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹس خریدی جا سکیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوگا۔
فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے۔
فیصل آباد میں جنرل انکلوژر کے ٹکٹس 400 روپے سے شروع ہوں گے جبکہ وی آئی پی ٹکٹس تین ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دستیاب ہوں کے ٹکٹس ہوں گے
پڑھیں:
دودھ 400 روپے فی لیٹر سے کم دستیاب نہیں ہوگا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے خبردار کردیا
کراچی: ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ پانچ، چھ سو روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب بارہ سو روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ مجبوری کے تحت دودھ کی قیمت 250 روپے فی کلو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اگر حق نہ دیا گیا تو 11 اکتوبر کے بعد احتجاج کریں گے اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
غلام شبیر ڈار نے مزید کہا کہ “پروڈکٹ ہماری ہے، اس لیے کمیٹی میں ڈیری فارمرز کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔
ترجمان نے خبردار کیا اگر ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026 میں 400 روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا، اس لیے حکومت کو فی الفور ڈیری فارمرز کے مطالبات تسلیم کرنے چاہییں۔
یاد رہے ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے گیارہ اکتوبر سے قیمت 300 روپے فی لیٹر کرنے کی دھمکی دی ہے۔
کمشنر ہاؤس کراچی میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق ہونے والا اجلاس بےنتیجہ ختم ہوا تھا ، اجلاس میں ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے حکومت سے فوری طور پر دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ سیلاب نے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث دودھ کی پیداواری لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ فارمرز کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تقریباً 3 ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔