لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے 29 ویں اجلاس  جس میں 171 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ی کابینہ نے پنجاب میں تاریخ  کے سب سے بڑا سیلاب کیلئے سب سے بڑے ریسکیو ریلیف انخلا آپریشن اور سب سے بڑا امدادی پروگرام کو سراہا۔  سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم شروعحتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ روپے اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ روپے، جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ روپے، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ روپے اور جزوی طور پر گرنے پر 1.

5لاکھ تک امداد دی جائے گی۔ بڑے مویشی پر5 لاکھ روپے تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔  25فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑدینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے 2855 موضعات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کو معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کہاگیاکہ سب سیلاب متاثرین کو امداد ملے گی اور دریا کی گزر گاہ میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ  نے سیلاب کے دوران خدمات سراانجام دینے والی پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ  نے سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا اعلان کیا۔   اجلاس میں پنجاب کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے ٹرینڈ کی مذمت کی گئی۔ انسان ہی نہیں مویشیوں کی جانیں بچانے کے عمل کی تحسین کی گئی۔ سب سے بڑا سیلاب ہونے کے باوجود شرح اموات سب سے کم ہونے پرتشکر اور سراہا گیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں ایسا تباہ کن سیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ کابینہ اور وزراء  دفتروں میں بیٹھنے کے لئے نہیں عوام کے دکھ میں شریک ہونے کے لئے ہیں۔ساڑھے 11لاکھ متاثرین کا علاج بہت بڑاریکارڈ ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں چاروں صوبے برابر اور محترم ہیں۔ کسی صوبے پر مشکل آئے پنجاب سب کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جس طرح دوسروں صوبوں کے لئے ہم دل اور وسائل کے دروازے کھلے رکھتے ہیں اسی طرح دوسروں سے توقع رکھتے ہیں۔ اجلاس میں  2025سیلاب پر ایس ایم بی آر نے تفصیلی بریفنگ دی۔  صوبائی کابینہ نے آئینی بل 2025 مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز وغیر ہ پر ٹیکس لگانے سے روک دیا۔  مریم نواز نے ہرممبربورڈکی نامزدگی کے لئے خصوصی ریسرچ کمیٹی بنانے کا حکم دے دیا۔  پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں دو روپے فی یونٹ کمی کر دی۔ وزیراعلیٰ  کی  ہدایت پر رینٹ اے کار سروس پر ٹیکس کم کرکے 15فیصد کرنے کا حکم دے دیا۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایم بی بی ایس فیس 10ہزار ڈالر مقرر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ  نے 20 ہزار ڈالر فیس کی تجویز مسترد کر دی۔ دیگر صوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ وزیراعلی نے سموگ کی آمد سے قبل مزید پیشگی اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کا کوئی ایجنڈا نہ روکنے  ڈپٹی کمشنرز کو فلٹریشن پلانٹ آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی اور غیرسرکاری اداروں کے زیر انتظام فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور بحالی کی ا جازت دے دی۔  مریم نواز شریف نے وزیراعلیٰ آفس میں سپورٹ سٹاف کی بھرتی کی تجویزمسترد کر دی۔ کابینہ نے لاہور میں مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء اور انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی کے منصوبے  8084 کالج ٹیچنگ انٹرنز اور سکول ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے ریکنسلی ایشن سیل کے 14 پراجیکٹ بیسڈ ملازمین کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 25 آسامیوں پر بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹر کی بھرتی کے لیے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ ماحولیاتی قوانین کے نفاذ اور فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے پنجاب کے 10 حساس اضلاع میں 44آسامیوں  پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں 77 آسامیوں پر بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں 379 اضافی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 872 سول ججز cumجوڈیشل مجسٹریٹس کی نئی آسامیوں کی اصولی منظوری ۔ کھیلتا پنجاب کے ایتھلیٹ کے کھلاڑیوں کے لئے ای-بائیکس کی فراہمی دریائے سوات اور چکوال فلیش فلڈ کے متاثرین کے لیے جاری کردہ فنڈز کی ایکس فیکٹو پنجاب ڈومیسٹک ورکرز رولز 2024’’کے مسودے  پنجاب وائلڈ لائف ہیزرڈ کنٹرول رولز 2025  مائنرز ویلفیئر بورڈ اور مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ کے قیام  پنجاب اور چین کے صوبے گوانگ ڑو  (Guizhou) کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے اظہار دلچسپی کی دستاویز پر دستخط ‘ ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ، پنجاب (BS-20) کے نئے عہدے کے قیام کے بعد پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے قیام اور بورڈ آف کمشنرز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی۔ میو ہسپتال لاہور کے مرکزی ایمرجنسی بلاک کی ری ویمپنگ، ری اسٹرکچرنگ اور مضبوطی کے منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔  بیسک سائنسز اینڈ کلینیکل سائنسز کے مضامین میں سپیشل سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر 3 سالہ کنٹریکٹ بنیاد پر تدریسی عملے کی  65 سال کی عمر تک تقرری کی منظوری دی گئی۔  9مئی کے مقدمات میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کے فیصلے کی واپسی کی منظوری دے دی۔ اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے انتظامی دائرہ اختیار میں آنے والی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔ سرکاری تقریبات کی براہِ راست نشریات کے لیے OB/DSNG وین کی خریداری کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب ویلیو ایڈیشن فنانسنگ برائے پنک سالٹ کے نام سے قرضہ سکیم کو ترقیاتی پروگرام 2025-26 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔  کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے متعلق عوامی آگاہی اور متعلقہ سرگرمیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں چیئرپرسنز، سیکرٹریز اور کنٹرولرز آف امتحانات کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی گئی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی لاہور کے اپیلٹ ٹریبونل کے لیے جوڈیشل ممبر اور چیئرپرسن کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب لیبر کورٹس  صنعتی، تجارتی اداروں اور گھریلو ملازمین کے لیے کم از کم اجرت کے نئے نرخ مقرر کرنے اور گندم ریلیز پالیسی 2025-26 کی منظوری دی گئی۔  پاکستان میں دوسری باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔ موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری، گاڑی کے رجسٹریشن نمبر کو مالک کے نام سے منسلک کیا جائے گا دی گئی۔سپیشل برانچ، پنجاب کے انٹیلی جنس و ٹیکنیکل کیڈرز میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی اور انٹیلی جنس کیڈر کے سیکریٹری سروس رولز میں ترمیم اور پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔ انتظامی عدالتوں کے عملے کے لیے سپیشل جوڈیشل الاؤنس، جوڈیشل الاؤنس اور یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آلٹرنیٹو ڈِسپیوٹ ریزولوشن ایکٹ 2019 کے تحت چیئرمین، ڈائریکٹر جنرل اور چھ ماہرین کی شرائطِ ملازمت کے تعین ای سی ایس پی (ECSP) کی تنظیم نو، عملی استحکام اور استعداد کار میں اضافے کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے 2 ارب روپے بطور سیڈ منی فراہم کرنے  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، پنجاب کے بورڈ آف گورنرز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2025 کے تحت جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل ‘  ریبیٹ کی مدت 30 ستمبر 2025 سے 31 اکتوبر 2025 تک بڑھانے کی  پاکستان آرمی کو سیلاب کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیکیورٹی تیاریوں کے لیے 100 ارب روپے کی گرانٹ  بینک آف پنجاب کے ساتھ پیمنٹ سروس پرووائیڈر کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ  ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے عالمی فورمز میں شرکت کی منظوری دی گئی۔ ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹیز (لاہور و بہاولپور) کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔  لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کے لیے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے معاہدہ کرنے کے لیے قرض مذاکراتی ٹیم کی تشکیل اور دستخط کے اختیار کی منظوری دی گئی۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں شماریاتی  اسسٹنٹ کے عہدے کو گریڈ 15 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے  لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چھ خودمختار ڈائریکٹرز کی تقرری ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے لیے نامزدگی  جگر کے کینسر کے علاج کے لیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI)، لاہور سے 410,500 روپے کے طبی اخراجات کی ادائیگی/ری ایمبرسمنٹ  اجلاس میں عدالتی فیصلے کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر کے حکم کے تحت نظر بند سلمان غلام مہدی کی رہائی سے متعلق نمائندگی کی منظوری دی گئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی تشکیل کی منظوری پابندی میں نرمی مریم نواز لاکھ روپے کابینہ نے اجلاس میں کی تقرری ا سامیوں کی تشکیل پنجاب کے کے قیام کے لیے کے لئے

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون کو دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت

لاہور ہائیکورٹ(Lahore High Court) نے ایک حبسِ بے جا سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم فیصلہ دیتے ہوئے خاتون کو اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد عدالت کے باہر جذباتی اور افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار غلام حسین نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کی اہلیہ شبنم بی بی کو ان کے سابق شوہر اور اہلِ خانہ نے غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت خاتون کو بازیاب کرا کر انہیں ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دے۔

سماعت کے دوران شبنم بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ غلام حسین سے نکاح کر چکی ہیں اور اپنی مرضی سے ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔ عدالت نے خاتون کے اس بیان اور قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

مزیدپڑھیں:سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی

عدالتی فیصلے کے فوراً بعد عدالت کے احاطے میں صورتحال جذباتی ہو گئی۔ شبنم بی بی کی پہلی شادی سے ہونے والی آٹھ بیٹیاں شدید رنج و غم میں مبتلا ہو گئیں اور دھاڑیں مار کر روتی رہیں۔ اس موقع پر وہاں موجود افراد بھی افسردہ نظر آئے۔

بیٹیوں میں سے ایک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے عدالت میں انہیں پہچاننے سے انکار کر دیا اور اپنے نئے شوہر کے حق میں بیان دیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے شدید صدمے کا باعث بنا ہے۔

عدالتی حکم کے بعد شبنم بی بی اپنے دوسرے شوہر غلام حسین کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہو گئیں، جبکہ متاثرہ خاندان کی جانب سے اس فیصلے پر شدید جذباتی ردعمل سامنے آیا ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے اور خاندانی معاملات، عدالتی فیصلوں اور جذباتی اثرات پر بحث جاری ہے۔

https://mnews.pk/wp-content/uploads/2026/06/crying.mp4

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے پنجاب الیکٹرک سٹی ڈیوٹی رولز 2026 کی حتمی منظوری دیدی
  • لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون کو دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی