ڈاکٹر رْتھ کے ایم فاؤسول اسپتال کے لیے28 لاکھ روپے کاعطیہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر ) لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے، کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لییاپنے عزم کااعادہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹر رْتھ کے ایم فاؤ س ول اسپتال (سول اسپتال کراچی) کو 2.8 ملین روپے سے زائد مالیت کاجدید طبی سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ جدید آلات اسپتال کے امراض قلب، امراض جلد، طب اور جراحت کے شعبوں میں تشخیص اور علاج معالجے کیسہولیات کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گے۔اس موقع کی مناسبت سے، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی ٹیم نے، جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمرانقریشی کر رہے تھے، کمپنی سیکریٹری اور چیف لیگل آفیسریاسر علی قریشی اور سینئر منیجر کمیونیکیشنز رابعہذوالفقار کے ہمراہ، سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا تاکہ طبی آلات کو باضابطہ طور پر اسپتال کی انتظامیہ کے حوالیکیاجا سکے۔ ٹیم نے حال ہی میں قائم کردہ ’’ڈائلوشن سینٹر(Dilution Center)‘‘ کا بھی دورہ کیا، جو مریضوں کیحفاظت اور ادویات کی تیاری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔معیاری اور آسانی سے دستیاب طبی سہولیات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے چیفایگزیکٹو آفیسر، عمران قریشی نے کہا:’’خواہ اْس کی مالی حالت کچھ بھی ہو،ہر شہری معیاری طبی سہولت کاحقدار ہے۔ ہمارییہ معاونت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سول اسپتال کراچی ضرورت مند افراد کو بلا معاوضہ اہمطبی سہولیات فراہم کرتا رہے۔‘‘روزانہ ہزاروں مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ علاج فراہم کرنے والا سول اسپتال، کراچی شہر میں صحت کے سبسے بڑے اور مصروف عوامی مراکز میں سے ایک ہے۔ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کا یہ عطیہ اسپتال کی بروقت تشخیصکی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا اور خاص طور پر جان لیوا امراض قلب اور خون جمنے سے متعلق مسائل میںمریضوں کے نتائج کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سول اسپتال
پڑھیں:
سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
(سٹی42)سندھ حکومت نے مہنگے داموں پاسکو سے گندم خرید کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
2024 کی پرانی گندم پاسکو سے خرید ی جائے گی،پاسکو نے فی 40 کلو گرام کا 4150 روپے نرخ مقرر کیا ہے۔
پاسکو نے 2 لاکھ 20 ہزار 665 میٹرک ٹن گندم سندھ کو دینے کی پیشکش کی ہے،سندھ نے کاشت کاروں کیلئے 3500 روپے گندم خریداری کا نرخ مقرر کیا تھا لیکن کاشت کاروں نے کم نرخ کی وجہ سے گندم حکومت کو نہیں دی اورسندھ حکومت ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم نہیں خرید سکی۔
سندھ حکومت نےرواں سال 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا،اب سندھ حکومت 650 روپے فی 40 کلو گرام 650 روپے مہنگی گندم خرید رہی ہے،سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
محکمہ خوراک سندھ کے مطابق صوبے کو 16 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کی قلت کا سامنا ہے، سندھ میں گندم کی ضرورت 65 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے،سندھ میں گندم کی پیداوار 47 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ ہوئی ، جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن پرانی گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محکمہ خوراک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں زیادہ نرخ کی وجہ کاشت کاروں سے گندم خرید نہیںسکے،گندم کی قلت کا سامنا کرنے کی وجہ سے گندم درآمد کرنی پڑے گی،سندھ کابینہ نے گزشتہ روز گندم در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔