کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شارع فیصل نرسری ملک شاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ٹیپو سلطان پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 35 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کو سینے کے قریب گولی لگی تھی۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 16 اے گلی نمبر 4 کے قریب گھر میں فائرنگ سے بزرگ خاتون زخمی ہوگئی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 60 سالہ ولی جان بی بی کے نام سے کی گئی جسے ہاتھ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
کورنگی گودام چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 42 سالہ ممتاز بی بی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔پولیس نامعلوم گولیاں لگنے کے دونوں واقعات کے حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے قریب
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔