انوش احمد نے کراچی کے پسماندہ علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے دو سبمرسیبل واٹر پمپ نصب کیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) انوش فانڈیشن نے پینے کے صاف پانی کی قلت دورکرنے کیلئے کراچی کے پسماندہ علاقوں میں دو سبمرسیبل پانی کے پمپ نصب کیے ہیں جس سے روزانہ تقریباً 200 افراد کو پینے کا صاف پانی میسرآئے گا۔ یہ پمپ معروف بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد کے والد مرحوم ندیم محمد احمد کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر لگائے گئے ہیں۔ منصوبے پر کل لاگت تقریبا 650,000 روپے آئی ہے ۔ اس اقدام سے ان گھروں کو ریلیف ملے گا جہاں پانی کی قلت روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ روزنامہ ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے انوش احمد نے کہا ” اس اقدام کا مقصد مذہب، مسلک یا علاقے کی تفریق کے بغیر انسانی ضرورت کو پورا کرنا ہے جوکراچی کی مشترکہ حقیقتوں اور ہر گھرانے کی عزتِ نفس کا مظہر ہے۔”منصوبے کے تحت ایک پمپ نارتھ کراچی، سیکٹر 11-H میں سینٹ جوزف چرچ کے قریب مسیحی برادری کے لیے نصب کیا گیا جہاں 15 سال سے پانی کی قلت تھی۔ جس کا افتتاح انوش فائونڈیشن کی میزبانی میں منعقدہ سادہ تقریب میں کیا گیا۔ تقریب میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور انوش احمد اور ان کے مرحوم والد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دوسرا پمپ اورنگی ٹائون، المدینہ کالونی میں لگایا گیا ہے، جہاں سرکاری پانی صرف مہینے میں ایک بار آتا تھا۔ 350 فٹ گہرا اور 8 انچ قطر کا بور کیا گیا ۔ دونوں مقامات پر 1000 لیٹر کی ٹینکی، نلکے اور معیاری پلمبنگ کے ساتھ مکمل نظام تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ منظم طریقے سے صاف پانی حاصل کر سکیں۔نئے سبمرسیبل پمپ کے ذریعے اب مکین روزانہ پانی حاصل کر سکیں گے، جس سے ان کے اخراجات کم ہوں گے، گھریلو معمولات میں استحکام آئے گا اور والدین و بچوں کا پانی کے انتظام میں لگنے والا قیمتی وقت بچے گا۔انوش فانڈیشن کے مطابق، دونوں منصوبے پائیداری، آسان مرمت اور طویل المدتی استعمال کے اصولوں پر تیار کیے گئے ہیں جبکہ انوش فائونڈیشن پانی کے استعمال کی نگرانی کرے گی اور شیڈول کے مطابق پانی کا استعمال او ر دیکھ بھال کے اقدامات کے حوالے سے مقامی آبادی کو بنیادی رہنمائی فراہم کرے گی تاکہ یہ نظام طویل عرصے تک موثر انداز میں چلتا رہے۔علاقہ مکین انوش فائونڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امیدظاہر کی کہ پانی کی فراہمی سے صحت میں بہتری، وقت کی بچت اور مالی بوجھ میں کمی آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پانی کی قلت کیا گیا
پڑھیں:
واپڈا کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2026ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد ایک لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1450.17 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.017 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1169.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.541 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.121 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔