بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں، ترجمان کے الیکٹرک
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی:
کے الیکٹرک نے حالیہ بارشوں کے دوران شہریوں کو برقی آلات کے محتاط استعمال کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر محتاط رویے جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹرز، ایکسٹینشن بورڈز اور دیگر برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھیں، جبکہ کنڈے یا غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے حصول سے اجتناب کریں کیونکہ یہ جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے تحت کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک ترجمان کے
پڑھیں:
پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور
پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں گورننس کا نیا معیار متعارف کرا دیا۔پنجاب میں تاریخ ساز ترقی، صاف پانی، روزگار، رہائش، سڑکیں اور جدید صنعتی زون کے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے نے حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کر لیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا 6 گھنٹے طویل کڑا احتساب ہوا، صوبائی وزرا اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کیے۔
پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کے بلند ترین اہداف مقرر کیے، پنجاب کی زمین پر ترقی کی نئی راہیں کھولنے کے لئے تھل ایکسپریس وے پراجیکٹ کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوریاں ختم اور محرومیاں ختم کر کے تھل ایکسپریس وے گودار اور دیگر علاقوں کے دلوں کو ترقی کی سڑک سے ملاے گی، جس سے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے،پنجاب میں 20 ہزار سڑکیں بنیں گی اور 50 ہزار خاندانوں کی روزگار سے تقدیر بدلے گی۔
پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 30ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی ،صوبے میں صفائی اور پائیداری کا نیا سنگِ میل عبورہوا،100 سال تک چلنے والی خصوصی پلاسٹک سیوریج لائن کا تاریخی منصوبہ شروع کیا گیا۔پنجاب کے دیہات میں رہائش کا نیا انقلاب آیا ہے، پہلے فیز کے 440 ماڈل ویلج دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، صوبے میں یکساں ترقی کے لئے ماڈل ویلج میں ڈرین، پینے کا صاف پانی، پارک اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام سے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر شروع کی جائے گی، صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا سالٹ ویلج قائم کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ میڈیسن صنعت، نوکریاں اور جدید ترقی کے نئے دروازے کھولنے کے لئے پنجاب میں پہلا اور منفرد فارماسیوٹیکل زون قائم کرنے پر اتفاق ہوا۔
اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں قرضوں کی 100فیصد واپسی کا ریکارڈ قائم ہوا، پنجاب میں پہلی بار واسا کے مراکز 5 سے بڑھا کر 19 تک کر دیے گئے، سال کے آخر تک پورے صوبے میں واسا مراکز ہر شہری کو صاف پانی کی سہولت دستیاب کریں گے۔
پہلی بار پنجاب میں پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے 1000 ری چارج ویل اور 100 سے زائد انڈرگرانڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں ،صاف پانی ہر گھر، ہر ہسپتال اور ہر سکول تک کے تحت پنجاب کے 5500 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل فنکشنل اور مسلسل مانیٹرنگ ہورہی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی جون کے آخرتک گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی، پنجاب بھر کیںسر ہسپتال،تھانے اور سکولوں میں 4500 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ قائم کیے جائیں گے، واسا، پی ایچ اے اور دیگر شہری خدمات کے لئے ایک ہی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
19 اضلاع کے 21شہروں میں اپنی زمین،اپنا گھر کی پہلی قرعہ اندازی بہت جلد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ہر نئے پٹرول پمپ اور سروس ایریا پر چارجنگ انفراسٹرکچر کا قیام ضروری قرار دیا گیا۔وہاڑی ملتان روڈ کو جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، جہلم، چناب برج پر 10انٹر چینج بنیں گے، صوبے بھر میں ریلوے پھاٹک پر انڈر پاس اور اوورہیڈ برج بنانے کے لئے سروے رپورٹس طلب کرلی گئیں۔
پنجاب کا پہلا گارمنٹ سٹی پراجیکٹ مکمل،سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا باعث بن گیا، انڈسٹریل زون میں دو سال میں انڈسٹری نہ لگانے پر پلاٹ منسوخ کرنے کی اصولی منظوری کا فیصلہ کیا گیا، آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس کے ذریعے 60ارب روپے کے قرضے دے جائیں گے۔ دوسری جانب ایک لاکھ 10ہزار کاروبار کی بڑھوتری کے لیے دیے جائیں گے، آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے نئے کاروبار کے لئے40 فیصد قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کا معاملہ، محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض سپریم کورٹ میں جج تعیناتی، دو ہائی کورٹس میں چیف جسٹسز کی تقرری کیلئے اجلاس طلب ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے پاکستان اور یورپی یونین کا غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کیلئے معاونت کا اعادہ بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم چیئر مین سی ڈی اے سے جڑوں شہروں کے ممبران اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی کاموں پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم