2025-10-07@09:39:30 GMT
تلاش کی گنتی: 37
«سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر»:
پشاور: تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
سٹی 42:مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما سینیٹر پرویز رشید وزیر اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں بول پڑے پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی چپقلش پر سینیٹر پرویز رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتیں اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور حکومت کا مؤقف ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی آبادکاری اور بحالی اپنے وسائل سے کی جائے۔پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ بحالی اور آبادکاری کے لئے عالمی اداروں سے رجوع کیا جائے۔ ہم انٹرنیشنل ایڈ اپنا حق سمجھتے ہیں اس کو بھیک نہیں کہا جا سکتا؛نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحما ن سینیٹر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبرپی کے سے سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، سینیٹ کی مذکورہ نشست شبلی فراز کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمشن نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خیبرپی کے سے خالی ہونے والی سینیٹ آف پاکستان کی نشست پر 30 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمشن نے کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 اکتوبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ 5 اگست 2025 کو الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف...
پشاور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت 8 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی جمع کی جائے گی اور پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں کی 13 اکتوبر تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا، 18 اکتوبر کو حتمی فہرست جاری...
شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )الیکشن کمیشن نے شبلی فرازکی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جنرل نشست پر پولنگ 30اکتوبر کوخیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی،پنجاب اسمبلی کی نشستوں 115 اور 166پرضمنی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق پی پی 115اور 116پر ضمنی انتخابات کی پولنگ23نومبر کو ہوگی،پی پی 269مظفر گڑھ پر بھی ضمنی الیکشن 23نومبر کو ہوگا،پی پی 115سے شاہد جاوید اور 116سے محمود اسماعیل نااہل قرار پائے تھے،دونوں ایم پی ایز آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 115 اور 116 فیصل آباد پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا۔ پی پی115 اور 116 کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔پی پی 115 اور 116 کی نشستیں شاہد جاوید اور محمد اسماعیل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہو گا، پی پی 269 کے لیے 13 تا 15 اکتوبر...

نیویارک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر جنرل اسمبلی انالینا بیئربوک سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
حلقہ اسمبلی کے لوگوں نے عمر عبداللہ کے مثبت ردعمل پر امید باندھ لی تھی، لیکن اس کے باوجود معاملات آگے نہیں بڑھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جیل میں بند ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے اپنے حلقہ انتخاب میں امدادی اور بازآبادکاری کے کاموں کو ذاتی طور پر دیکھنے کی پرزور اپیل کی تھی۔ حلقہ اسمبلی کے لوگوں نے عمر عبداللہ کے مثبت ردعمل پر امید باندھ لی تھی، لیکن اس کے باوجود معاملات آگے نہیں بڑھے ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے آج سرینگر میں ایک میٹنگ طلب کی اور پورے جموں و کشمیر میں سیلاب کے بعد کی ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب میں رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ لاہور: پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ منتخب ہوگئے ۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔انا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب پرپنجاب اسمبلی میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی، اس دوران 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔پولنگ کا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر آج انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری املاک، فوجی تنصیبات، اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنماؤں کو سزا ہوئی۔ اور انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں 10 سال قید کی سزا ملی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جولائی 2025 میں ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو میدان میں اتارا ہے، جنہیں 100 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس میں...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ پول کرنے کا وقت 9 سے 5 بجے تک بلا تعطل ہو گا، ووٹنگ کا عمل پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں ہو گا، ن لیگ اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ امیدوار ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمی اعجاز امیدوار ہیں۔ اِسی طرح جیتنے کے لئے امیدوار کو 180 ووٹ درکار ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں کل اراکین کی موجودہ تعداد 363 ہے جبکہ 8 نشستیں خالی ہیں، چھ اپوزیشن ارکان نااہل قرار پائے تھے جب کہ 1ارکن نے ابھی تک حلف نہیں لیا اور ایک نشست کا معاملہ عدالت...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی، ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جاسکتے ہیں۔ الیکشن کےلیے پولنگ 9 ستمبر کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر نزار میواوالا، سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی، اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) پاکستان کے حاجی گلبر خان اختر اقبال نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، قدرتی آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، سول سوسائٹی کی شمولیت سمیت مختلف شعبہ جات میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے پرنس رحیم آغا خان کے نام خصوصی مراسلہ تحریر کیا تھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی کے تناظر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔ ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سٹی 42:اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر28 اگست کو پنجاب اسمبلی میں الیکشن ہوگاالیکشن کمیشن نےسینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا،ریٹرننگ آفیسر 31 جولائی کو پبلک نوٹس شائع کریں گے،1اگست سے 2 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے13اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،21اگست کو پنجاب اسمبلی ہال میں الیکشن منعقد ہوگااعجاز چوہدری کے نااہل ہونے کی وجہ سے سینیٹ نشست خالی قرار دی گئی تھی جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 2 خالی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کوٹے سے 2 نشستیں خالی ہوئیں تھی ، جن پر ثمر بلور اور سعیدہ جمشید امیدوار ہیں۔ اسی طرح سینیٹ میں ثانیہ نشتر کے مستعفی خالی ہونے والی نشست پر امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سینیٹ کی خالی نشست پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے۔ سینیٹ میں واحد نشست پر 9 امیدوار سامنے آگئے ہیں، جہاں تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے ۔ ن لیگ کی ثوبیہ شاہد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے مالی سال 2025-26ء کے بجٹ کے حوالے سے بہتر تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کر کے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔(جاری ہے) ہفتہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں مالی سال 2025-26ء کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران سینیٹ کے مختلف ارکان کی جانب سے تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجاویز ریکارڈ پر آنی چاہئیں تاکہ شفافیت اور پارلیمانی عمل کی پاسداری ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر انحصار...
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری قبل ازیں...

سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کی تنخواہ میں بےتحاشہ اضافہ معاشی فحاشی ہے،خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ ’اسپیکر قومی اسمبلی اُن کے ڈپٹی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو انکی مرہون منت ہے۔ سپیکر ،ڈپٹی سپیکر چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشا اضافے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت پر لفظی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو عام آدمی کے مرہون منت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2025 میں کیمرون سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر فیلیمن یانگ کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بیربوک نے کہا کہ وہ تمام 193 رکن ممالک کے ساتھ دیانتداری اور اعتماد پر مبنی مکالمے کے ذریعے کام کریں گی۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں بیربوک نے 188 میں سے 167 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ اس وقت سیاسی اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور دنیا میں جاری 120 سے زائد مسلح...

ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2025ء) ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس زیر صدارت زین افتخار چوہدری ریجنل چیئرمین پنجاب منعقد ہوا۔ اجلاس کو چیئرمین ملک طلعت سہیل نے کنوین کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم اور چوہدری ضیاء الرحمن(ایم پی اے ) نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے واضح طور پر روئی، دھاگے،کپڑے کو ای ایف ایس سے مبرا کرنے کا اظہار کیا۔میٹنگ میں موجود تمام شرکاء سنئیر ممبر پی سی جی اے ملک تنویر ارشد، چیئرمین ٹاسک فورس(ایف پی سی سی آئی ) شام لال منگلانی، چیئرمین ریڈی...
حکومتی اتحاد نے انتخاب کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سینیٹ کی نشست پر جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم کی جیت یقینی ہے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں نے اپنے ارکان کو 29 مئی کو اسمبلی پہنچنے کا حکم دیا ہے۔ پیپلز پارٹی، آئی پی پی اور ق لیگ کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ29 مئی کو اسمبلی نہ پہنچنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ لیگی امیدوار حافظ عبدالکریم اور پی ٹی آئی کے مہر عبدالستار میں مقابلہ ہوگا۔ حکومتی اتحاد نے انتخاب کے حوالے سے تیاری کو حتمی شکل دیدی ہے۔ سینیٹ کی نشست پر...
سینٹ کی نشست پر ن لیگ کے امیدوار حافظ عبد الکریم اور پی ٹی آئی کے اعجاز منہاس میں مقابلہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے باعث ایوان 371 کی بجائے 341 ارکان پر مشتمل ہے۔ سینٹ کی نشست پر کامیابی کیلئے موجودہ تعداد کے مطابق امیدوار کو 171 ووٹ درکار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں سینٹ کی خالی نشست پر ووٹنگ 29 مئی کو ہوگی۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ نے (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔ یہ نسشت علامہ ساجد میر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اتحادی جماعتوں سے ووٹ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ سندھ اسمبلی کے اب تک بیشتر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی...
—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سندھ اسمبلی کے ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا شروع کر دیے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں...
چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم—فائل فوٹو چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزراتِ داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط میں ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو مالی امداد کی سفارش کی ہے۔چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم کے خط میں کہا گیا ہے کہ اچانک ژالہ باری سے سیکڑوں شہریوں کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئیں، شہریوں کو اچانک اژلہ باری سے بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم ممبر پارلیمنٹری بورڈ آئی ایم ایف و ورلڈ بینک منتخبسینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازلہ...
سینیٹ میں خالی نشست پر الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ اور الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر الیکشن نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ شبلی فراز نے خط میں کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر الیکشن نہیں کروائے گئے۔ ثانیہ نشترِ کا استعفی 10 مارچ کو منظور ہوا۔ آرٹیکل 224 کے تحت 30 دن میں خالی نشست پر انتخابات کروانا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: ثانیہ نشتر کا سینیٹ سے استعفیٰ منظور شبلی فراز نے لکھا کہا کہ ثانیہ نشترِ کی خالی نشست پر انتخاب کی مقررہ مدت گزر چکی ہے۔ خالی نشست پر انتخابات نہ کروانا غیر آئینی ہے۔ اس...
صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024ء سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی 11 نشستوں پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی الیکشن نہ ہو سکا۔ صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہ ہونے سے ایوان بالا میں بھی 2024ء سے ریٹائرڈ ارکان کی جگہ خیبر پختونخوا سے نئے ارکان ایوان بالا نہ پہنچ سکے۔ سیاسی کھینچا تانی کے باعث سینیٹ میں خیبر پختونخوا کو 2024 سے نمائندگی نہ مل سکی، 2018 کے سینیٹرز 2024 میں ریٹائرڈ ہوئے تو ان کی جگہ نئے ارکان کا انتخاب نہ ہو سکا۔ خیبر پختونخوا میں 2...
حکومت پاکستان کی سالانہ کارکردگی سے متعلق این جی او کی اصلاحاتی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا گیا ہے۔ ریفارم رپورٹ میں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی قانونی تعلیم میں اصلاحات کو سراہا اور کہا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن نے قانون کی تعلیم کو بین الاقومی تقاضوں میں ڈھالنے کی بھرپور کوشش کی، معیار پر پورا نہ اترنے والے سیکڑوں قانونی تعلیم دینے والے کالجز کو بند کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر نے ملک کی جامعات میں قانونی تعلیم کو اعلیٰ معیار میں ڈھالا۔ ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن اسامہ مالک کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن کی بہترین کارکردگی کا سہرا ٹیم کو...
—فائل فوٹو لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین...
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ سوئیٹ ہوم اسلام آباد کی طرز پر ایک مثالی ادارہ کوئٹہ میں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔سوئیٹ ہوم اسلام آباد کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم جیسے ادارے ہمارے معاشرے کی روشن امید ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سوئیٹ ہوم جیسا ایک ادارہ کوئٹہ میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری...