وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب کرلی ہے جس کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں بھاری بھرکم اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اچانک بڑے اضافے کو مالی "فحاشی"قرار دیا ہے،خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اورمراعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا، تنخواہوں اور مالی مراعات میں یہ غیر معمولی اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔
محکمہ بلدیات نے480ارب کی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ تیار کرلیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی کی صورت میں حماد اظہر کی فیملی سے ہی امیدوار ہوگا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق نے لابنگ شروع کردی ہے، حکمران جماعت کی جانب سے بھی کسی بڑے کھلاڑی کو میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد دونوں پارٹیاں حتمی اعلان کریں گی۔
لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانےکےلئے6ارب اور صرف چائے کے لئے68کروڑ روپے کابجٹ
مزید :