جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے بزرگ رکن عبد القیوم خان گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے۔ ان کی نماز جنازہ طیبہ مسجد میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹائون چیئرمین عبد الجمیل خان ،نائب امیر ضلع کورنگی اور وائس چیرمین لانڈھی ٹاؤن محمد عمران ،نائب قیم سید آصف علی، کارکنان جماعت اسلامی سمیت احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے عبد القیوم خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کامل مغفرت کی دعا کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع کورنگی
پڑھیں:
لاہور: کالعدم جماعت کے نائب امیر کا مزید 6 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
—فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت کے نائب امیر ملزم ظہیر الحسن شاہ کا 6 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
کالعدم جماعت کے نائب امیر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ظہیر الحسن شاہ کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو...
پولیس نے آج ملزم کو 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔
دورانِ سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا آواز کا میچنگ ٹیسٹ اور فوٹو فارمیٹنگ ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
اس موقع پر ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کا 2 بار جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اشتعال انگیرز تقریر کا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔