کراچی؛ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کراچی:
لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
دوسری جانب، سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص سامنے آنے والے جانور کو بچانے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہیں رکھ پایا اور موٹر سائیکل سلپ ہونے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے میں جاں بحق 22 سالہ شایان ولد عمران کی لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
بھارت: موٹر سائیکل ٹکرانے سے بس میں خوفناک آتشزدگی‘ 20 مسافر ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں موٹرسائیکل ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس ریاست کی ہائی وے پر سفر کررہی تھی اور حیدر آباد سے بنگلور جارہی تھی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بس موٹرسائیکل کو کچھ دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی اور اس دوران پیٹرول لیک ہونے اور چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی جو بس کے فیول ٹینک تک جاپہنچی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ بس میں سوار 41 مسافروں میں سے 21 کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔