Express News:
2025-12-10@22:03:57 GMT

کراچی؛ گھر کی دہلیز پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

کراچی:

شہر میں موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی کے واقعات تھم نہ سکے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی میں شہری کو گھر کی دہلیز پر 125 موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا۔

واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں 125 موٹر سائیکل پر سوار شہری جیسے ہی گھر کی دہلیز پر آکر رکتا ہے، تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لیتا ہے۔

واردات کے وقت شہری آصف کے ہمراہ ایک بچہ موٹر سائیکل کی ٹنکی پر جبکہ دوسرا لڑکا ان کے عقب میں سوار تھا جو کہ ان کے بیٹے تھے، چند سیکنڈوں میں کی جانے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات نے اے وی ایل سی اور علاقہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

مذکورہ واردات 23 اکتوبر کی رات پیش آئی تھی جبکہ متاثرہ شہری نے سال 2020 ماڈل کی 125 موٹر سائیکل چھیننے کی رپورٹ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کروا دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

لاکھوں روپے کے کیمروں کے باوجود کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نہ آ سکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں سیف سٹی اور ہزاروں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی۔

رواں برس نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہو چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد گاڑیاں و موٹر سائیکلیں چھینی اور 36 ہزار سے زائد چوری کی جا چکی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کے باہر سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ چکی ہیں، جن میں لیاقت آباد، بلوچ کالونی، پی آئی بی کالونی اور سعود آباد شامل ہیں، جہاں ملزمان باآسانی وارداتیں کر کے فرار ہو گئے۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئی جی سندھ کے مطابق 2019 سے اب تک شہر میں 40 ہزار سے زائد جدید کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں اور اربوں روپے کے اسمارٹ آئی ٹی منصوبوں کے ذریعے سیکیورٹی نیٹ ورک مضبوط بنایا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود اسٹریٹ کرائم شہریوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈکیتی کا نیا طریقہ واردات، ملزم طوطے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر 2 موبائل لے گیا
  • کراچی میں ہزاروں کیمرے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننا کم نہ ہوئیں
  • لاکھوں روپے کے کیمروں کے باوجود کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نہ آ سکی
  • کالے شیشے رکھنے پر 6ماہ تک قید اور50ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا ؛صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025(چوتھی ترمیم)پنجاب اسمبلی میں پیش
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق
  • نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تجاوزات کوہٹایاجارہاہے
  • حیدرآباد پولیس کے مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • پنجاب حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں بار بارترمیم کرکے تمام شہری حقوق چھین لیے،لیاقت بلوچ
  • کراچی؛ شہری سے 18لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی
  • چیچہ وطنی:ٹر الرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت3 افراد جاں بحق