Jang News:
2025-12-11@17:00:21 GMT
کراچی پولیس کی پشاور میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔
ملزمان گلشن اقبال شانتی نگر کے سابق کونسلر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مفرور 3 ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ایس آئی یو پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے بعد گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔