سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کے والد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
سٹی 42: سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کے والد ملک محمد جاوید اقبال وفات پاگئے۔مرحوم ملک محمد جاوید اقبال کی نماز جنازہ عصر کیولری گراونڈ خالد مسجد میں ادا کی گئی
مرحوم نیشنل ہسپتال میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھے، مرحوم کی عمر سو سال تھی۔نماز جنازہ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر ذمان ، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ،سیکرٹری لائیو اسٹاک احمد عزیز تارڑ، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک ہوئے ۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
نماز جنازہ میں ڈی سی راجن پور شفقت اللہ مشتاق، ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عدنان رشید، کمشنر سوشل سیکورٹی محمد علی ،ڈی جی پلرا کیپٹن ر اکرام الحق ، ممبر بورڈ آف ریونیو ذمان وٹو ،ممبر بورڈ آف ریونیو شارخ نیازی، راحیل منیر اور مجیب الرحمن شامی شریک ہوئے ۔
نماز جنازہ میں چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، علی موسی گیلانی،سابق صوبائی وزیر پنجاب و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری غلام سرور، میاں عامر محمود، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیخ ،ڈی سی قصور عمران شاہد، سیکرٹری جنگلات مدثر ریاض ملک،سابق ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری، ڈی سی لاہور سید موسی رضا بخاری،سی ای او روڈا عمران امین، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران ن لیگی رہنما ملک ریاض،سی ای او الحمراء آرٹ کونسل غلام صغیر شاہد سمیت دیگر رشتہ داروں اور دوست احباب بھی شریک ہوئے ۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ممبر بورڈ آف ریونیو
پڑھیں:
کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-1-5
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلیے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر بڑی کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے افسران نے مذکورہ کارروائیوں کو مبینہ طور پر غیر اعلانیہ طور پر ٹارگیٹیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کے ڈی اے کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے کے ایک سابق ریٹائرڈ ڈائریکٹر مس یوز آف پلاٹ کے نوٹسز جاری کرکے شہر سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے بٹور کر روانہ ہوچکے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تین سال قبل گورننگ باڈی سے اس سلسلے میں منظوری لی گئی تھی اور اس کے بعد سے افسران مذکورہ منظور کیے گئے گورننگ باڈی کے فیصلے کو مبینہ طور پر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ تاہم ایک مرتبہ پھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں باقاعدہ اعلانیہ کارروائی کے بجائے ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کراچی کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور ان کی بحالی کے لیے بھاری جرمانہ وصول کیا جانا شامل ہے،کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ آپریشن کے باعث ادارے کو ریونیو حاصل ہونے کے بجائے مذکورہ ریونیو بدعنوانیوں کی نذر ہونے کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ منسوخ شدہ پلاٹوں کی بحالی سے حاصل ریونیو کے لیے کے ڈی اے میں کوئی اکائونٹ بھی نہیں کھولا جاسکا ہے جس سے واضح ہوسکے کہ اس مد میں کتنی آمدنی ادارے کو حاصل ہوسکی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی منظوری سے اس حوالے سے تین ماہ قبل یکم اگست 2025ء کو ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا مذکورہ سرکلر جاری کرکے مبینہ طور پر فائلوں میں محفوظ کرلیا گیا ہے اور ادارے کے متعدد اہم افسران بھی جاری کیے گئے سرکلر سے لاعلم بتائے جاتے ہیں۔سرکلر کے مطابق مس یوز آف پلاٹس پر الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی جبکہ اس کی بحالی کے لیے 100 روپے کے اسٹیمپ پیپر پردوبارہ مس یوز آف پلاٹ نہ کرنے کا حلف نامہ جمع کرانا ہوگا جبکہ بحالی کے چارجز بھی ادا کرنا ہونگے جس کیلیے 6 مختلف کیٹیگریز بنائی گئی ہیں۔