احتجاج کیس، علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک، آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ آج عدالت میں پیش ہوگی۔ گورنر آج سٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی آج پیش ہوگی۔ 5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے، ان کے 6 مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پوری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-24
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق آڈیٹر جنرل پاکستان بلند اختر رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم پر عمل درآمد کے بجائے انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہونے کے باعث وقت مانگنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے تو ہمارا حکم معطل کروالیں ورنہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں ۔ جسٹس محسن اختر نے مزید کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور آڈیٹر جنرل کے اکاؤنٹ منجمد ہوںگے‘ ساری بیوروکریسی اور ایگزیکٹیو کا جب دل کرتا ہے عدالتی آرڈر مان لیتے ہیں، جب دل کرتا ہے آرڈر نہیں مانتے، ہم کوئی سخت آرڈر نہیں کرنا چاہتے ورنہ پھر آپ کو اور ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔ نمائندہ اے جی پی آر نے استدعا کی کہ عدالت فروری کی تاریخ دے دے تب تک انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ ہو جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔