مقدمات یکجا کرکے سماعت کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے مقدمات یکجا کرکے سماعت کرنے کے بارے میں درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی جبکہ عدالت کوبتایاگیاہے کہ پنجاب میں عمران خان کے خلاف 107 مقدمات درج ہیں۔بدھ کوعمران خان کے خلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونے والی سماعت میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔واضح رہے کہ 2023ء میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں مقدمات درج ہیں، انہیں یکجا کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقدمات درج ہیں عمران خان کی کی جانب سے
پڑھیں:
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری 5 مقدمات میں روک دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی سمیت 5 مختلف مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ منگل کے روز مقدمات کی سماعت کے دوران دیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر نوعیت کے الزامات پر مقدمات درج ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
یہ مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔ سماعت کے دوران عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے پولیس کو 25 نومبر تک کسی بھی متعلقہ مقدمے میں دونوں کی گرفتاری سے روک دیا۔
جج افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت میں عمران خان کو عدالت میں ذاتی طور پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ اس دوران دونوں فریقین کو مقدمات سے متعلق اپنے دلائل اور شواہد پیش کرنے ہوں گے تاکہ آئندہ کارروائی مؤثر انداز میں آگے بڑھائی جا سکے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت مختلف سیاسی اور قانونی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز سب سے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ عدالت نے ان مقدمات پر آئندہ سماعت 25 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔