وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور سیاسی معاملات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت بنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کی نگرانی کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی آزادکشمیر میں حکومت سازی اور دیگر سیاسی معاملات کو دیکھے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کیلئے نمبرز پورے ہیں؟،ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیرمیں حکومت سازی سے متعلق اموردیکھے گی، کمیٹی تمام تر صورتحال پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہلے ہی یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اس فیصلے پر مکمل طور پر قائم ہے اور اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔دوسری جانب آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر انہیں اعتماد میں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن)کی آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، مذاکرات سے قبل کمیٹی کی آزاد کشمیر کی مسلم لیگ ن قیادت سے مشاورت جاری ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق کیا جا سکے۔سیاسی مبصرین کے مطابق مسلم لیگ (ن)اپنی اپوزیشن پوزیشن پر قائم ہے، جبکہ پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں اور آزاد اراکین سے رابطے بڑھا رہی ہے۔ آئندہ چند دنوں میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں پاک افغان مسئلہ حل کرنا مشکل نہیں ہے، فی الحال کچھ نہیں کررہا، ڈونلڈ ٹرمپ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کشمیر میں حکومت سازی اور سیاسی معاملات کمیٹی تشکیل

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد وزیراعظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے مشاورت کر رہی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا کہ ن لیگ حکومت سازی کے کسی عمل میں شامل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ن لیگ اپوزیشن میں رہے گی اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اگر پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز مکمل ہو جائیں تو وہ کوشش کریں گے کہ حکومت قائم کی جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں نئی حکومت: ن لیگ کسی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: وزیراعظم نے احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی، وزیراعظم نے احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دیدی
  • آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال: آزاد کشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
  • صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ   
  • صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ
  • مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر