پاک افواج کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراجِ عقیدت، یومِ شہادت پر قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
پاک افواج کے سربراہان نے اس موقع پر کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ سمیت تمام شہداء کی عظیم قربانیاں وطنِ عزیز کی سلامتی اور آزادی کی ضمانت ہیں۔ ان کا جذبۂ حب الوطنی اور فرض شناسی آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہے۔
ترجمان کے مطابق قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کیں۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ پاکستانی قوم کے دلوں میں فخر، احترام اور عقیدت کے ساتھ زندہ رہیں گی۔
آج نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلال کشمیر)کے77ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء کرام نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں اور نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔
آزادکشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77 واں یوم شہادت
پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948کی پاک - بھارت جنگ کے دوران بہادری سے پیر کلیوہ پوسٹ کا دفاع کیا
آزاد جموں و کشمیر کے بہادرسپوت نائیک سیف علی جنجوعہ 23 اپریل 1922 کو… pic.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے لیے
پڑھیں:
کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے: مشعال ملک
— فائل فوٹوکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر کے واقعات کی عالمی میڈیا پر اطلاعات بہت کم آتی ہیں۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو پھانسی گھاٹ کے قریب رکھا ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں انسان سمجھا جائے، انڈین فورسز نے معصوم لوگوں کو شہید کیا ہے، کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کر دیتے ہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری فیملی خصوصاً خواتین ذہنی اذیت سے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس دہشت گردی کا ایک نیٹ ورک ہے، یاسین ملک کھڑے ہوئے ہیں اور ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے اپیل کی کہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اُجاگر کرنے کے لیے نوجوان ساتھ دیں۔