سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت عسکری قیادت کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 54 ویں یوم شہادت پر چیف آف ڈیفنس فورسز، نیول چیف اور ائر چیف نے خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلح افواج سوار محمد حسین شہید کی بہادری کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔. سوار محمد حسین شہید کے جرات مند اقدامات سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔ ان کی جرات و بہادری سے میدان جنگ کا نقشہ تبدیل ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوار محمد حسین شہید
پڑھیں:
شعاع النبی ایڈووکیٹ کی خدمات پر قاسم جمال کا خراج تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملک کے نامور وکیل نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے سابق صدر شعاع النبی ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کے صاحبزادے سے بھی ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ قاسم جمال نے شعاع النبی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعاع النبی ایڈووکیٹ ایک مخلص ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے لیبر فیلڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پی آئی اے مغربی پاکستان میں پیاسی یونین کے قیام میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ وہ سپریم کورٹ کے انتہائی ماہر وکلاء میں شمار ہوتے تھے۔ انگلش، سندھی، اردو، عربی، پنجابی زبانوں میں انہیں عبور حاصل تھا۔ فیصل مسجد اسلام آباد کے اجتماع عام میں عالمی سیشن کے دوران انہوں نے امیر جماعت قاضی حسین احمد کے لیے عرب مہمانوں کے متراجم کے فرائض سرانجام دیے۔