نائیک سیف علی جنجوعہ کا 77واںیومِ شہادت‘عسکری قیادت کا خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید ہلالِ کشمیر کو انکے 77ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کے تنازعے کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پیر کلیوا رج کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیاقوم اپنے بہادر بیٹوں کی ہمیشہ مقروض ہے جن کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر، احترام اور دائمی تشکر کے ساتھ نقش ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
’پاکستان سے جلد پولیو کا خاتمہ ممکن‘ وزیراعظم کا پولیو ورکرز کو خراجِ تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی محنت، عزم اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی جرأت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم انسدادِ پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خلاف برسرِ پیکار ٹیمیں اکثر مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور قوم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: ’پاکستان کو پولیو فری بنانا مشترکہ ذمہ داری ہے‘، ورلڈ پولیو ڈے پر خاتون اول کا پیغام
انہوں نے عالمی ادارۂ صحت، یونیسف، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی عرب سمیت تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جو پاکستان کے پولیو فری بنانے کے سفر میں تعاون کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر وزیراعظم نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نمایاں پولیو ورکرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اﷲ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق، عالمی شراکت دار اداروں کے نمائندے اور ملک بھر سے منتخب پولیو ورکرز شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسدادِ پولیو کا عالمی دن پولیو