مریم نواز نے پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائیرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو ائیر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ائیرپنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز نے ائیر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پورے لاہور میں بسنت منائی جائیگی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں بسنت منانے سے متعلق جو قانون ہے اس پر سختی سے عملدآمد ہوگا۔