جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری کرلیا گیا۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ ریڈر حبیب الرحمن کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوئے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہینڈ واش چوری کے چیمبر سیب اور
پڑھیں:
بنوں میں دہشت گردوں کا تھانہ پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی
اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں تھانہ احمد زئی پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمی ایس ایچ او حسن الماب خلیفہ گل نواز کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حملے کے جواب میں پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی جارہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے پر حملہ کرنے والے ملزمان اور پولیس دونوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔