Express News:
2026-07-24@09:17:27 GMT

جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوگیا، چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق چوری کی واردات ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آئی، سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔

چوری کی واردات کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوا،  اسلام پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ عدالت کے ملازم حبیب الرحمٰن کے بیان پر درج کیا گیا ہے، اور چور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہینڈ واش چوری کے چیمبر سیب اور

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار