اسلام آباد:

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر)  کے 54 یوم شہادت پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے جنکی 1971 میں دلیری نے مادر وطن کے تحفظ کو تاریخ میں لازوال کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ 1971 میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید  نے اپنی جرات، دلیری اور بہادری سے پوری قوم کا سر ہمیشہ کے لیے فخر سے بلند کر دیا۔

 انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کے وار کو بے مثل کارکردگی اور حکمت عملی  سے ناکام بنا کرسوار محمد شہید نے میدان جنگ کی کایہ پلٹ دی اور تاریخ رقم کی۔ سوار محمد حسین شہید اور دیگر بہادر سپوت ملکی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سوار محمد حسین شہید کی شجاعت پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے جنہوں نے 1971 کی جنگ میں شجاعت و بہادری کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ محاذِ جنگ پر پانچ روز تک بے مثال دلیری سے لڑنے والے سوار محمد حسین 22 سال کی عمر میں شہید ہوئے، قوم اپنے بہادر ہیرو سوار محمد حسین شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوار محمد حسین شہید نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ے کہا ہے کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں ایک شورش ہے، ایسے لگتا ہے جیسے نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگا تو معیشت نہیں چلے گی۔ کسی ایک سیاسی حریف پر ایک بھی سیاسی مقدمہ ثابت ہوجائے تو استعفیٰ دیدوں گا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کیا آپ نے پارلیمنٹ کو مضبوط فوج کو کمزور کر کے کرنا ہے۔ آپ خود فوج کی پیدوار ہیں آپ کس منہ سے فوج کے خلاف بات کر سکتے ہیں۔ پاپولر ہونا کیا ہوتا ہے ۔میرے حلقے میں تو اپ بدترین شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ اس ملک پر رحم کرو اس ملک سے کس چیز کی دشمنی کررہے ہو۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک گروہ بندی کی گئی تھی جس کے تحت پانچ ججز کے سامنے ہی پینتیس کیس لگے جو صرف ایک سیاسی جماعت کے خلاف تھے۔ سپریم کورٹ کے ذریعے ایک پولیٹکل پارٹی کو ختم کرنے کی باقاعدہ مہم چلی تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسد قیصر نے کہا این ڈی یو میں جانے والے غدار ہیں، جب میں نے این ڈی یو میں کورس کیا تو اسد قیصر وہاں لیکچر دے رہے تھیتو پھر تو وہ غدار اعظم ہوئے، پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں وفاقی وزرا کیخلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی۔
ملک محمد احمد خان نے بتایا کہ میرے سامنے ایک بڑی شخصیت نے بانی پی ٹی ائی کو کال کی اور کہا کہ بس کریں حالات بہت خراب ہوگئے ہیں، اپ نے بدترین سیاسی انتقام جھوٹے مقدمات بنائے ہیں، کاروباری افراد کے کاروبار ختم کر دیے ہیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا میں نے ان کو چھوڑ دیا تو میری سیاست ختم ہوجائے گی۔ تو کیا اپ کے سیاست یہ ہے کہ اپ لوگوں پر جھوٹے مقدمات کریں لوگوں کے گھر گرا دیں؟۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے بعد دس مئی بھی آگیا جس نے میرا سر فخر سے بلند کیا، دس مئی نے اقوام عالم میں مجھے باعزت بنایا۔ میں ذاتی طور پر جنگوں کے خلاف ہوں، مجھے بارود خون اور لاشوں سے خوف اتا ہے۔ دس مئی کو فوج نے اپنی برتری زمین و آسمان پر قائم کی، رافیل گرتے میں نے دیکھے ہیں، بھارت اب بھی جنگ کا کھیل رہا ہے۔
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آپ کے وزرا نے سندھ کے متعلق جو ہرزہ سرائی کی یہ پاکستانی فوج کو بھارتی ہدف بناتے ہیں، کیا فوج کی سنٹرل اتھارٹی کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں، فوجی سربراہ کو ٹارگٹ کریں تو اس سے بڑھ کر کیا دشمنی ہوگی، نو مئی میں 27 چھائونیوں پر ایک ہی دن ایک ہی وقت میں حملہ کرکے آگ لگا دی گئی، نو مئی کو لاہور کور کمانڈر کا گھر اور پاکستانی پرچم نذر آتش کیا گیا وہ لوگ ابھی سکیورٹی ایجنسیوں کے پاس ہے، نو مئی کو جو پی ٹی ائی نے کیا وہ اچانک نہیں تھا، یہ باقاعدہ ایک سازش تھی جس کی باقاعدہ تیاری کی کئی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسات سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے، سندھ ہائیکورٹ سات سال شوہر کے بارے میں پتہ نا چلے تو خاتون آزاد ہو جاتی ہے، سندھ ہائیکورٹ عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دیدیا بشری بی بی بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں،بہن مریم وٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست سے لفظ کشیدگی ختم ہونا چاہئے، بیرسٹر گوہر ای سی سی نے گاڑیوں کی درآمد کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نشان حیدر سوار محمد حسین کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
  • چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت مسلح افواج کے سربراہان کاسوّار محمد حسین شہید کو خراجِ عقیدت
  • پاک فوج کا شہیدِ وطن سوار محمد حسین نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت
  • سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت  عسکری قیادت کا خراج عقیدت 
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید ملاقا ت کررہے ہیں
  • سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی، فیلڈ مارشل، نیول اور ائیر چیفس کا شاندار خراج عقیدت
  • عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اسلم خان فاروقی
  • پاکستان کے داخلی معاملات میں شورش، نظام کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
  • سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی گاڑی کو حادثہ