افواجِ پاکستان کا نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 77ویں برسی پر خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کی 77ویں برسی کے موقع پر افواجِ پاکستان، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک بحریہ و پاک فضائیہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں غیر معمولی بہادری، جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی اور ان کی مقروض رہے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ نے دشمن کی یلغار روک کر تاریخ میں جرات و شجاعت کا نیا باب رقم کیا، وہ زخمی ہونے کے باوجود چٹان کی طرح محاذ پر ڈٹے رہے اور دشمن کی پیش قدمی کو روکا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید نائیک سیف علی جنجوعہ جیسے بہادر سپوت افواجِ پاکستان اور پوری قوم کا فخر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نائیک سیف علی جنجوعہ
پڑھیں:
دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد کی مزار قائد پر حاضری، خراج عقیدت پیش کیا
کراچی:دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بابا قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔
دی ناٹیکل انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود کی قیادت میں مرچنٹ نیوی کے دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، وفد میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران و جوان شامل تھے۔
پاک بحریہ کے بینڈ نے مرچنٹ نیوی کے وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر فرید مسعود کا گفتگو میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال زریں پر عمل کرنا اور ان سے عقیدت کا اظہار کرنا ہر پاکستانی پرل ازم ہے کیونکہ قائد اعظم کی بے بہا جدوجہد کے بعد پاکستان ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرچنٹ نیوی کے شعبے سے وابستہ افراد کو دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا درجہ حاصل ہے، جو جہاز رانی کی صنعت میں اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہیں، یہ افراد لائق تحسین ہیں، مرچنٹ نیوی برادری اپنے پیشے پر فخر کرتی ہے۔