Islam Times:
2025-12-10@16:43:00 GMT

آثار و افکار اکادمی پاکستان کے تحت ادیبوں اور دانشوروں کو خراج تحسین

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آثارو افکار اکادمی کے تحت بہترین کتب و انعامات اور اعزازات تقسیم کرنے کی اٹھائیسویں پر وقار تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی زیر صدارت مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ڈاکٹر ہلال نقوی نے اکادمی کے بانی مرحوم ساحر لکھنوی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساحر لکھنوی نے اکادمی قائم کر کے بہترین خدمات انجام دیں۔ اسلام آباد سے آئے ہوئے مہمان معروف دانشور علی اکبر ناطق کی کتاب کوفہ کا مسافر کو سال کی بہترین کتاب قرار دیا گیا۔ تقریب سے اکادمی کے جنرل سیکریٹری دانش مہدی کے علاوہ ڈاکٹر رضا داؤدانی، فراست حسین رضوی، علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا جبکہ شعراء، مصنفین اور مؤلفین کے علاوہ ادبی دوستوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ شجاع عباس ایڈوکیٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ پروگرام میں علامہ آل احمد بلگرامی، لخت حسنین زیدی، عارف مانی، مفتی محمد ہاشم، علامہ قنبر علی شاہ، مولانا رجب علی بنگش، علامہ شبیر طاہری اور رضی حیدر رضوی بھی شریک ہوئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اکادمی کے کرتے ہوئے نے اکادمی

پڑھیں:

لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو

لندن:

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

روڈ شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز شریک ہوئے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ روڈ شو میں گلوکار علی ظفر سمیت عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا اولین ترجیح ہے، اپنے کھلاڑیوں پر دل کھول کر انویسٹ کررہے ہیں۔ 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مظفر آباد اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیمز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران ہر ہفتے میوزیکل کانسرٹس کروائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آثار و افکار اکادمی پاکستان کا ادیبوں اور دانشوروں کو خراج تحسین
  • شکارپور: بلاول بھٹو زرداری کا پولیس مقابلے میں زخمی خاتون پولیس افسر کو خراج تحسین
  • بانی پی ٹی آئی پر مقدمات کی میرٹ پر فوری سماعت کرتے ہوئے انصاف دیا جائے: تحریک تحفظ آئین
  • لندن میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، محسن نقوی کا لیگ کو نمبر ون بنانے کا اعلان
  • لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو
  • لاپتہ افراد کی بازیابی، گلگت میں احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، علامہ باقر حسین زیدی
  • وزیرداخلہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
  • شعاع النبی ایڈووکیٹ کی خدمات پر قاسم جمال کا خراج تحسین
  • منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر صدرِ مملکت کا پاک بحریہ کو خراجِ تحسین