لاپتہ افراد کی بازیابی، گلگت میں احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، علامہ باقر حسین زیدی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ایک بیان میں ترجمان جعفریہ الائنس نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے سپرد کریں، مگر یوں بے دردی سے غائب کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی توہین ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان علامہ سید باقر حسین زیدی نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی پراسرار گمشدگی پر گہری تشویش اظہار کرتے ہوئے ان جوانوں کی بازیابی کے لئے ضمیر عباس چوک گلگت میں دیئے گئے احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت اعلان کیا ہے اور حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گلگت سمیت ملک بھر کے لاپتا شیعہ نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہے تو اسے قانون کے سپرد کریں، مگر یوں بے دردی سے غائب کر دینا نہ صرف انسانی حقوق کی توہین ہے بلکہ آئینِ پاکستان کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔ جعفریہ الائنس پاکستان گلگت سمیت ملک بھر کے دیگر شیعہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا پُرزور مطالبہ کرتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ امجد حسین عابدی سے ملاقات، والد کی وفات پر اظہار افسوس
تعزیتی ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کو آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا اور مرجع عالیقدر اور ان کے بزرگوں کے دروس سے دین حقہ کے فروغ میں گرانقدر تاریخی خدمات سے آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے برادر بزرگ حضرت علامہ شیخ نذیر حسین اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ سمیت مرجع عالیقدر کے وکیل مطلق حجت السلام المسلمین حضرت امجد حسین عابدی سے ملاقات کر کے ان کے والد بزرگوار کے رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا کی۔
اس موقع پر شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ قمر رضا مجاہد، اور قاسم علی قاسمی سمیت دیگر علما و زعما بھی موجود تھے۔ اس تعزیتی ملاقات میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور زاہد علی آخونزادہ کو آیت اللہ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے آبائی گھر کا دورہ بھی کیا اور مرجع عالیقدر اور ان کے بزرگوں کے دروس سے دین حقہ کے فروغ میں گرانقدر تاریخی خدمات سے آگاہ کیا گیا جس کے تحت ہدایت حق کی روشنی ڈیڑھ صدی قبل لاہور شہر کے دور دراز علاقوں تک پھیلی۔