آثار و افکار اکادمی پاکستان کا ادیبوں اور دانشوروں کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام ٹائمز: کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آثارو افکار اکادمی کے تحت بہترین کتب و انعامات اور اعزازات تقسیم کرنے کی اٹھائیسویں پر وقار تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی زیر صدارت مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکادمی کے منتظم اعلیٰ علامہ حسن ظفر نقوی نے اکادمی کے اعراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی زبان کو نقصان پہنچ رہا ہے ضروری ہے کہ اس کی ترویج و ترقی کیلئے کام کیا جائے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ڈاکٹر ہلال نقوی نے اکادمی کے بانی مرحوم ساحر لکھنوی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ساحر لکھنوی نے اکادمی قائم کر کے بہترین خدمات انجام دیں۔ اسلام آباد سے آئے ہوئے مہمان معروف دانشور علی اکبر ناطق کی کتاب کوفہ کا مسافر کو سال کی بہترین کتاب قرار دیا گیا۔ تقریب سے اکادمی کے جنرل سیکریٹری دانش مہدی کے علاوہ ڈاکٹر رضا داؤدانی، فراست حسین رضوی، علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا جبکہ شعراء، مصنفین اور مؤلفین کے علاوہ ادبی دوستوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ شجاع عباس ایڈوکیٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ پروگرام میں علامہ آل احمد بلگرامی، لخت حسنین زیدی، عارف مانی، مفتی محمد ہاشم، علامہ قنبر علی شاہ، مولانا رجب علی بنگش، علامہ شبیر طاہری اور رضی حیدر رضوی بھی شریک ہوئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اکادمی کے کرتے ہوئے نے اکادمی
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو خراج عقیدت
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جا نب سے یوم شہادت پر پاک فوج کے دلیر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام پیش کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کے 54 یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ سوار محمد حسین شہید نے فولادی عزم کے ساتھ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سوار محمد حسین گولہ باری اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود دشمن کی خفیہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرتے رہے،سوار محمد حسین نے جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ٹھکانوں کے بارے فیصلہ کن معلومات فراہم کیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوار محمد حسین شہید کی درست نشاندہی نے پاکستانی فوج کی پیش قدمی کو مؤثر بنایا،آتش و آہن کے بیچ سوار محمد حسین نے آخری دم تک دشمن کی گن پوزیشنز بتاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوار محمد حسین کی شہادت پاک فوج کے ہر جوان کے لیے ثابت قدمی اور شجاعت کا روشن حوالہ بن گئی ہے،سوار محمد حسین کا معرکہ دشمنان پاکستان کے لیے دوٹوک پیغام ہے کہ ہمارا ہر سپاہی وطن پر جان نچھاور کرنا اعزاز سمجھتا ہے۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی