پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں میں گورنر راج  یا عمران خان کی کسی اور جیل منتقلی سے ملک انارکی کی طرف جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج دے دیا

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا بانی پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔

عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کا تصور ہی نہیں ہے۔
یہ ملک کو انارکی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
یہ اپنا چہرہ پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، اس وقت ملک میں نہ قانون ہے نہ حقوق محفوظ ہیں۔

اسد قیصر #خان_قوم_تیرے_سنگ_رہے_گی #ذہنی_مریض_نامنظور pic.

twitter.com/aQDwY2Zq3U

— PTI Karachi (@PTIKarachi_) December 10, 2025

اسد قیصر نے اڈیالہ میں پیش آنے والے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ عوام سے ان کا حق چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے اسے فاشسٹ حکومت قرار دیا جو آئین اور قانون کو نظر انداز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں جینے نہیں دو گے تو آپ کو بھی جینے نہیں دینگے، اسد قیصر پھٹ پڑے

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو افراد اس واقعے کا حکم دینے کے ذمہ دار ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

اسد قیصر نے خبردار کیا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا بانی پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان سے اپوزیشن اتحاد کے وفد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اسد قیصر نے بتا دیا

انہوں نے اعلان کیا کہ 20 اور 21 دسمبر کو قومی کانفرنس بلائی جائے گی، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنز کو مدعو کیا جائے گا، اور اس کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف قومی ایجنڈا پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسد قیصر جیل منتقلی خیبرپختونخوا عمران خان گورنر راج

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیل منتقلی خیبرپختونخوا گورنر راج میں گورنر راج انارکی کی طرف کی کسی اور

پڑھیں:

جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا: عطا تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گورننس کی کمی ہو۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب حکومت اپنے کام نہ کر رہی ہو۔عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان، انسداد دہشت گردی میں ناکام اور گورننس ایشو ہوں تو گورنر راج آپشن ہے۔ لوگوں نے فوج مخالف بیانیہ کو مسترد کردیا ہے، لوگ پشاور جلسے میں نہیں گئے۔

شکارپور: پولیس مقابلے میں 8 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمی

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں سفارش بالکل ختم کردی گئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہا کہ کسی کام کے لیے رشوت نہیں دی۔ ملک میں ٹرانسپیرنسی اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں، اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جارہے ہیں، عطاتارڑ

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارم اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے معاشی استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف نے ہمارے ریفارم سٹریکچر کی تعریف کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2019ء میں پی ٹی آئی دور میں رپورٹ آئی کہ چینی کم ہے، ایکسپورٹ نہ کی جائے، ہم نے جب چینی ایکسپورٹ کی تو وافر مقدار میں تھی، آئی ایف ایم رپورٹ میں چینی کے حوالے سے پی ٹی آئی دور کا ذکر ہے۔

گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ڈی ریگولیشن کی طرف جا رہی ہے، وزیراعظم نے چینی کے ذخیرہ اندوزں کے خلاف کریک ڈاؤن کروایا، اب ملز سے نکلنے والی چینی کی ایک بوری پر کیو آر کوڈ درج ہے، اسے ٹریس کیا جاسکتا ہے۔

 عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور چینی کی قیمتوں میں استحکام بھی آیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کسی میں جرات نہیں کے پی میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
  • بانی کی کہیں اور منتقلی سے ملک انارکی کی طرف بڑھے گا: اسد قیصر
  • وفاقی حکومت کا عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ممکنہ منتقلی پر غور شروع
  • کسی میں گورنر راج لگانے کی جرات نہیں: اسد قیصر
  • گورنر راج لگانے کی کسی میں جرات نہیں: اسد قیصر
  • جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا: عطا تارڑ
  • عمران خان کبھی مائنس نہیں ہوسکتے‘پاکستانی عوام ان کیساتھ ہیں‘بیرسٹر گوہر
  • پاکستان کو غزہ کے شہریوں کی مصر منتقلی کے اسرائیلی منصوبے پر تشویش
  • طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا