ڈویلیئرز نے کوہلی اور روہت پر تنقید کرنیوالوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور “مسٹر 360” کے لقب سے مشہور اسٹار بیٹر اے بی ڈویلیئرز نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو تجربہ کار بیٹرز، روہت شرما اور ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے انہیں “لال بیگ” قرار دیا۔
حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے شاندار فارم دکھاتے ہوئے ایک نصف سنچری اور ایک سنچری اسکور کی، جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے کے باوجود تیسرے میچ میں 74 رنز کی اہم اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ آئندہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے اور اسی سلسلے میں شبمن گل کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم بعض ناقدین سینئر کھلاڑیوں، خصوصاً روہت شرما اور ویرات کوہلی، پر غیر ضروری تنقید کر رہے ہیں۔
اپنے فیس بک لائیو سیشن میں ڈویلیئرز نے کہا کہ “مجھے سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کہاں سے آ جاتے ہیں، جیسے ہی کسی کھلاڑی کے کیرئیر پر بات شروع ہوتی ہے، یہ لال بیگوں کی طرح اپنے بلوں سے نکل آتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرنا افسوسناک ہے جنہوں نے برسوں اپنے ملک کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ ڈویلیئرز کے مطابق روہت اور ویرات جیسے کھلاڑیوں کو سراہا جانا چاہیے، نہ کہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے، کیونکہ یہ رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئے، جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود نے قطر میں ہونے والے گزشتہ مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان وفد کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک جامع اور عملی منصوبہ پیش کیا ہے۔ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے دو رکنی وفد نے شرکت کی، جبکہ افغانستان کی نمائندگی نائب وزیرِ داخلہ رحمت اللہ مجیب نے کی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطر اور ترکیہ کی ثالثی سے منعقد ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی طے پائی تھی۔
دوسری جانب پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے مسلسل چودھویں روز بھی بند ہیں۔ باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان کی سرحدوں پر سینکڑوں تجارتی اور مال بردار گاڑیاں تاحال پھنس کر رہ گئی ہیں۔