روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ون ڈے میچز کھیلنے کی وجہ سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے معاوضوں میں کٹوتی ہو سکتی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ 4 کیٹیگریز میں ایلیٹ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیتا ہے۔ بھارتی بورڈ نے اپریل 2025 میں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اگلے سرکل میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، دونوں کھلاڑی اے پلس کیٹیگری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
اے پلس کیٹیگری برقرار نہ رکھنے کی وجہ صرف ایک فارمیٹ کھیلنا ہے، ایک فارمیٹ کی وجہ سے دونوں کرکٹرز کے میچز کی تعداد بہت کم ہے۔
اے پلس کیٹیگری میں کرکٹرز کو 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں۔ دونوں کرکٹرز کے اے کیٹیگری میں جانے کی صورت میں انہیں 5 کروڑ روپے بھارتی سالانہ ملیں گے۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 2 کروڑ بھارتی روپے کی کٹوتی ہو جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روہت شرما اور ویرات کوہلی سینٹرل کنٹریکٹ
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔