’باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رویہ تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
سوشل میڈیا پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے متعدد سخت ریمارکس دیتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ باپ کا مال ہے، ان کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں گا؟ میں پیپلز پارٹی والا ہوں، تم لوگ بھاگو گے۔ جو میئر نہیں بنا وہ لاہور چلا گیا ہے، ان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں۔ ہم یہاں موجود تھے، ہیں اور رہیں گے، یہ ہمارا شہر ہے۔
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ بعض صارفین نے میئر کراچی کے لہجے اور الفاظ کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوامی نمائندے کے طور پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے
ایک صارف نے تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زبردستی کے میئر ہیں جو واقعی دوسرے کے حق پر قبضہ کر کے میئر بنے ہیں، ان کی جماعت نے کراچی میں کوئی ایک منصوبہ مکمل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اور جب عوام سوال کرتے ہیں تو غصے سے جواب دیتے ہیں۔
یہی رعونیت ذبردستی کے مئر، جو واقعی “دوسرے کے مال پر” قبضہ کر کے مئر بنے ہیں، اور انکی جماعت جس نے کراچی کو میں کوئی ایک پراجیکٹ مکمل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے، اور پھر عوام سوال پوچھے تو غرا کر جواب دیتے ہیں، دونوں کو لے ڈوبے گی – انشا اللہ pic.
— Amber Danish (@amberdanishh) December 9, 2025
سعید احمد غنی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب نے منافق جماعت کو کھری کھری سنادیں۔
ان کے کہنے پر استعفیٰ دوں کیا ان کے باپ کا مال ہے ، مرتضیٰ وہاب نے منافق جماعت کو کھری کھری سنادیں ۔ pic.twitter.com/lNHQrhTiXN
— Saeed Ahmed Official (@BeingSAOfficial) December 9, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ استعفی دینے کے سوال پر مرتضی وہاب نے صحافی کی طبعیت درست کردی مگر کسی صحافی کی آواز بھی نہیں نکلی لیکن پی ٹی آئی سے کوئی کسی صحافی کی شان میں معمولی گستاخی کردے تو پورا صحافتی مافیا پی ٹی آئی کو پڑ جاتا ہے۔
صحافی کے استعفی دینے کے سوال پر پاپ پارٹی اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ مئیر مرتضی وہاب نے صحافی کی طبعیت درست کردی۔ صحافی کے باپ تک پہنچ گیا جوان
مگر کسی صحافی کی اووو بھی نہیں نکلی۔
پی ٹی آئی سے کوئی کسی صحافی کی شان میں معمولی گستاخی کردے تو پورا صحافتی مافیاء پی ٹی آئی کو پڑ… pic.twitter.com/0yJKW4Nglz
— Engineer Adeel Ahmed (@AdeelAhmedSays) December 10, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیپلز پارٹی جماعت اسلامی مرتضیٰ وہاب مرتضیٰ وہاب استعفیٰ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی جماعت اسلامی مرتضی وہاب مرتضی وہاب استعفی کسی صحافی کی پی ٹی آئی وہاب نے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔