میئر کراچی کا گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ ماہانہ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی، تاکہ مسائل کو مؤثر حل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ قیادت کے سامنے رکھا اور سندھ حکومت نے شیئر بڑھا کر 12 لاکھ روپے کیا ہے، یہ رقم روزمرہ مسائل کے حل کیلئے دی گئی، مگر وہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جن کی توقع تھی۔
میئر کراچی نے کہا کہ نیپا سانحے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر یونین کمیٹی کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی، تاکہ مسائل کو مؤثر حل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کی رات کراچی کے نیپا فلائی اوور کے قریب گٹر میں گرنے والے ننھے بچے ابراہیم کی لاش 14 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالے سے نکالی گئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور اسٹریٹ لائٹس کی اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یونین کمیٹی کو میئر کراچی نے دی جانے والی کی جائے گی لاکھ روپے نے کہا کہ گٹر کے
پڑھیں:
نیو کراچی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
کراچی:نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ مجموعی طور پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دیگر ساتھیوں میں مہران اور اندیل عرف سونو شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا سچل سمیرا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔