خوبصورت چہرہ، مشین گن جیسے ہونٹ، ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کی کھل کر تعریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور انکے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو چھا جا تی ہیں۔ ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیرولائن کو ٹی وی پر بولتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا اور وہ اس لیے بے خوف ہو کر بولتی ہیں، کیونکہ ہماری تمام پالیسیاں بالکل درست ہیں۔ کیرولائن کی تعریف کرتے وقت سامعین تالیاں بجاتے رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پریس سیکرٹری کی
پڑھیں:
یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ میں روس کی برتری کا اعتراف
امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں، اسی وجہ سے دونوں کیلئے امن معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین سے تنازع میں روس کو برتری حاصل ہے، یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا ہے۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں، اسی وجہ سے دونوں کے لیے امن معاہدہ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک بھی بہتر طور پر اپنا کردار ادا نہیں کر رہے، یورپ بات کرتا ہے، لیکن کوئی عمل نہیں ہوتا اور جنگ چلے جا رہی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے امریکا کا مجوزہ امن منصوبہ بھی نہیں پڑھا، یوکرین کو اب انتخابات کرا لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے لیے استعمال کر رہا ہے، یوکرینی عوام کو انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہیئے۔