’چہرہ خوبصورت اور ہونٹ مشین گن جیسے‘، ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی پریس سیکرٹری کی منفرد انداز میں تعریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران اپنی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کی شکل و صورت اور اندازِ گفتگو کی غیر معمولی تعریف کی جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی۔
79 سالہ ٹرمپ اپنی انتظامیہ کی معاشی کامیابیوں پر بات کر رہے تھے جب وہ موضوع سے ہٹ کر 28 سالہ پریس سیکرٹری کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنی سپر اسٹار کیرولین کو ساتھ لائے ہیں کیا وہ زبردست نہیں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل
پھر انہوں نے لیویٹ کی جسمانی خوبصورتی اور اعتماد کی تعریف کی جو ان سے پچاس سال سے زیادہ کم عمر ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ’جب وہ ٹیلی ویژن پر جاتی ہے فاکس پر یعنی وہ حاوی ہو جاتی ہیں جب وہ اس خوبصورت چہرے اور ان لبوں کے ساتھ سامنے آتی ہیں جو رکتے نہیں ایک چھوٹی مشین گن کی طرح‘۔ اس دوران انہوں نے عجیب و غریب آوازیں بھی نکالیں۔
Trump praised Karoline Leavitt: ‘When she goes on FOX, she dominates her lips go bop bop bop like a little machine gun, and she fears nothing because we have the right policy.
— ????????RA???????? (@RanaAmjad583030) December 10, 2025
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لیویٹ کو اپنی پوزیشن میں بے خوفی سے کام اس لیے کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیاں ’واضح اور درست‘ ہیں جن میں خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شرکت کی مخالفت اور سرحدوں پر سختی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مخالف فریق کے پریس سیکرٹری بننے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی اگست میں نیوز میکس کو دیے گئے انٹرویو میں لیویٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے چہرے، ذہانت اور مشین گن کی طرح ہلنے والے لبوں کا ذکر کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہونٹ نہیں، مشین گن ہیں‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس سیکرٹری سے متعلق عجیب بیان
کیرولین لیویٹ 2019 سے 2021 تک ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ میں اسسٹنٹ پریس سیکرٹری رہ چکی ہیں۔ نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی لیویٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نکولس ریسّیو کی اہلیہ اور ایک بیٹے نیکو کی والدہ ہیں۔ وہ کانگریس کے لیے ناکام انتخابی مہم کے بعد جنوری میں دوبارہ وائٹ ہاؤس لوٹیں اور امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری بن گئیں۔ وہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں خدمات انجام دینے والی پہلی اور مجموعی طور پر پانچویں پریس سیکرٹری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیرولین لیویٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیرولین لیویٹ پریس سیکرٹری ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے ٹرمپ کی
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ کا ویزہ کی درخواست دینے والوں کی 5 سالہ سوشل میڈیا سرگرمیاں جانچنے کا منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ویزا کے درخواست گزاروں کی گزشتہ پانچ سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس حوالے سے نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کرتے ہوئے اسے لازمی قرار دیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ نئے ضابطے کا اطلاق کب سے ہوگا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست گزار نے امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا فروغ تو نہیں دیا۔
امریکی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مجوزہ سوشل میڈیا جانچ سے متعلق اقدام پر 60 روز کے اندر اپنی رائے دیں۔
امریکا میں داخل ہونے والے افراد سے اہل خانہ کے ای میل ایڈریس، فون نمبرز اور دیگر تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔
اس سے قبل محکمہ خارجہ نے جون میں سیاحوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو پبلک رکھیں، جبکہ اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویزا اور گرین کارڈ کے درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔