امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت سے زرعی درآمدات خصوصاً چاول پر سخت نئے ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے کثیر ارب ڈالر امدادی منصوبے کے اعلان کے دوران امریکی صدر نے بھارت اور کینیڈا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو کے دوران اِنہیں بتایا گیا کہ بھارتی چاولوں کی درآمدات سے مقامی کسان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

اس معاملے پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی درآمدات امریکی کاشتکاروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں اور اِن کی حکومت امریکی کسانوں کو مضبوط کرنے کے لیے ٹیرف کو ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی کمپنیاں امریکی مارکیٹ میں بڑے برانڈ چلا رہی ہیں اور ضرورت پڑی تو ان پر ٹیرف کے ذریعے فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بھارتی چاولوں کی ’ڈمپنگ‘ برداشت نہیں کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اِن کی حکومت کسانوں کے لیے 12 ارب ڈالر کی نئی امداد فراہم کرے گی جو دوسرے ممالک پر لگائے گئے ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پوری کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی کھاد پر بھی ممکنہ ٹیرف کا اشارہ دیا ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے کھاد کی بڑی مقدار آتی ہے اور اگر حالات یہی رہے تو سخت ٹیرف عائد کرنے میں مجھے ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے

پڑھیں:

چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-06-12

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی برآمدات تیزی بڑھنے لگیں اور تجارتی خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی برآمدات میں نومبر میں 5.9 فی صد اضافہ ہوا ہے، جب کہ امریکی برآمدات میں 29 فی صد کمی ہوئی ہے۔چین کی مجموعی برآمدات نومبر میں توقعات سے زیادہ 330.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اکتوبر میں 1.1 فی صد کمی کے بعد چینی برآمدات میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی سالانہ تجارت خسارہ نہیں بلکہ 1.08 ٹریلین ڈالر سرپلس تک پہنچ گئی ہے۔ چین کی برآمدات جنوب مشرقی ایشیا، لاطینی امریکا، افریقا اور یورپی یونین میں بڑھی ہیں،جو نومبر میں 1.9 فی صد بڑھ کر 218.6 ارب ڈالر رہیں۔ ماہرین اقتصادیات کہتے ہیں چین رواں سال تقریباً 5 فی صد ترقی کا ہدف پورا کر لے گا۔ ماہر معیشت مورگن اسٹینلے کا کہنا ہے کہ 2030 ء تک چین کا بین الاقوامی برآمدات میں حصہ 16.5 فی صد تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کی برآمدات آٹھویں ماہ بھی مسلسل 2 ہندسوں کی کمی کے ساتھ گر رہی ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے کسٹمز کے اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر کیا کہ امریکا کو بھیجی جانے والی ترسیل میں سال بہ سال تقریباً 29 فی صد کمی واقع ہوئی۔ لیکن جیسے جیسے امریکا کے ساتھ تجارت کمزور پڑ رہی ہے، چین جنوب مشرقی ایشیا، افریقا، یورپ اور لاطینی امریکا میں اپنی برآمدی منڈیوں کو متنوع بنا رہا ہے۔

راصب خان

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی نئی دھمکی، بھارت سے چاول اور کینیڈا سے کھاد پر بھاری محصولات کا عندیہ
  • ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر
  • پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، امریکی جریدہ
  • چین کی برآمدات میں بڑا اضافہ‘ امریکی برآمدات میں 29 فیصد کمی
  • پاکستان نے بھرپور سفارتکاری سے امریکا میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر مضوط کرلی، امریکی جریدہ
  • پاکستان نے بھرپور سفارت کاری سے امریکا میں اپنی پوزیشن غیرمعمولی طور پر مضوط کرلی، امریکی جریدہ
  • ’یہ مسئلہ بن سکتا ہے‘، نیٹ فلکس کی وارنر برادرز کے درمیان 83 ارب ڈالر کی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل
  • بھارت کی اہم سڑک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام؟ سیاستدان آپس میں الجھ پڑے
  • امریکی صدر ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی اسٹریٹیجی جاری، یورپ کو نشانے پر لے لیا