پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان  سینیٹر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، کل 136 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

سینیٹ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کے خرم ذیشان اور اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی مدمقابل تھے۔ خرم ذیشان کو 91 اور تاج آفریدی کو 45 ووٹ ملے۔

اپوزیشن کے چار ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا جن میں جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی نادیہ شیر، ن لیگ کے علی ہادی اور پیپلزپارٹی کی فرزانہ شیر شامل ہیں۔

پولنگ کے آغاز پر صرف تین اراکین اسمبلی میں موجود تھے تاہم الیکشن کمیشن نے باضابطہ پولنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ پی کے 115 سے تعلق رکھنے والے احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ اقلیتی رکن گورپال سنگھ نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی، امجد علی، شفیع اللہ، اورنگزیب خان اورکزئی، شیر علی آفریدی، آفتاب عالم آفریدی، ریاض خان، عبدالکبیر خان، عجب گل وزیر، سید قاسم علی شاہ سمیت دیگر ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبائی اسمبلی آتے ہوئے وزیر اعلیٰ ٹریفک جام میں پھنس گئے تھے جس کے باعث گاڑی سے اتر کر پیدل اسمبلی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پیدل آئے۔

وزیراعلیٰ کے پی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے راولپنڈی روانہ ہوئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کوارڈینیشن سہیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز فہد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد امجد کو پولنگ آفیسرز مقرر کیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل ووٹ کاسٹ کیا

پڑھیں:

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اے این پی کے ترجمان انجینیئر احسان اللّٰہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہاکہ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کل ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ان کے مطابق اے این پی نہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ جیسے عمل کا حصہ بنے گی۔

انجینیئر احسان اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیاکہ جس جماعت کی اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، سینیٹر بھی اسی جماعت کا ہونا چاہیے، لہٰذا دیگر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امیدوار واپس لے لیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے جو جمہوری سیاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست جو تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، پر انتخابات کل منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی، جہاں ایک نشست کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ اور تحریک انصاف نے اس نشست کے لیے خرم ذیشان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اے این پی سینیٹ الیکشن شبلی فراز عوامی نیشنل پارٹی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا اسمبلی، سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار کامیاب
  • خیبر پختونخوا سےسینیٹ کی خالی نشست پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کامیاب
  • سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار خرم ذیشان کامیاب قرار
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی امیدوارخرم ذیشان کامیاب
  • کے پی: سینیٹ ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب
  • خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا  
  • خیبر پختونخوا، شبلی فراز کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا
  • شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا