اے این پی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کل کے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
اے این پی کے ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ کل اے این پی کے ایم پی ایز اسمبلی نہیں جائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نےکالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کسی جماعت کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گی، نہ کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بنے گی۔
انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا کہ جس جماعت کی واضح اکثریت ہے، سینیٹر اسی جماعت کا بننا چاہیے، دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اپنے امیدوار دستبردار کر لیں۔
ترجمان اے این پی نے یہ بھی کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ن لیگ کی پرانی عادت ہے، جو سیاست کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ایوان میں نظم و ضبط یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔ ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور بے قابو رویے کے خلاف سخت کارروائی کا پیغام دے دیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے اور ایوان کا تقدس ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رولنگ پر مکمل عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پارلیمانی لیڈرز کو خطوط بھی ارسال کیے جا چکے ہیں۔ سیدال خان نے کہا کہ ہنگامہ آرائی، شور شرابہ اور بد نظمی ناقابل برداشت ہے اور اجلاس نظم و ضبط کے مطابق چلایا جائے گا۔
ڈپٹی چیئرمین نے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں غیر ضروری نعرے بازی پر پابندی ہوگی اور بد نظمی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی کارروائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں اور رولنگ پر عمل درآمد کے بعد ایوان کے ماحول میں بہتری متوقع ہے۔