شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل منعقد ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ووٹنگ خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ایک نشست پر 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خرم ذیشان کو سینیٹ کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف مقدمات کا اندراج شروع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ ، سینیٹ الیکشن کے بعد حتمی اعلان متوقع
پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے خیبر پختون خوا میں مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکینِ اسمبلی اور اسپیکر نے بھی شرکت کی، جہاں سینیٹ الیکشن اور صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے ہوا کہ فی الحال ایک محدود یعنی 8 سے 10 وزرا پر مشتمل کابینہ بنائی جائے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جنہوں نے مختصر مگر مؤثر ٹیم کے ساتھ حکومت چلانے کی تجویز دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق 30 اکتوبر کو سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے بعد کابینہ کے اراکین کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل کابینہ تشکیل دینے سے ارکان میں ناراضی یا اختلافات پیدا ہو سکتے تھے، لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں واضح کیا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد کابینہ میں توسیع اور ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہم پارٹی قیادت کے مشورے کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے، تاکہ حکومت مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے۔”
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے بعد بانی چیئرمین سے تین بار ملاقات کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی اور مصروفیات کے باعث یہ ملاقاتیں ممکن نہ ہو سکیں۔ اب جب کہ بانی چیئرمین کی جانب سے گرین سگنل مل گیا ہے، تو مختصر کابینہ کی تشکیل کا عمل آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ نہ صرف سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کی کوشش ہے بلکہ اس کا مقصد آئندہ سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا بھی بتایا جا رہا ہے۔