الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیخ میرزا علی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ایک بیان میں اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر کا کہنا تھا کہ جنوری میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ نہایت کم رہے گا۔ انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی بنیاد ہے اس لئے مناسب موسم میں منعقد کروائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں انتخابات کے شیڈول پر نظر ثانی کرے کیونکہ جنوری میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ نہایت کم رہے گا۔ انتخابات کا انعقاد جمہوریت کی بنیاد ہے اس لئے مناسب موسم میں منعقد کروائے جائیں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں اسلامی تحریک کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے دوسری مرتبہ شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ عملہ کی تعیناتی بھی عمل میں لائی ہے جب کہ مقامی موسمی حالات میں بھر پور انتخابات کا امکان بہت کم ہے، اس لئے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنے دفتر سے جاری انتخابی شیڈول پر نظر ثانی کر کے ووٹروں کی بھر پور شرکت کو یقینی بنائے کیونکہ انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ووٹروں کو پولنگ سٹیشن تک پہنچانے کی آگاہی مہم بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں میں آتا ہے۔
شیخ میرزا علی نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا کی اکثریتی آبادی جمہوریت کے ذریعہ معاشرتی نظم و نسق چلانے کو موزوں ترین سمجھتی ہے جس کی بنیاد حق رائے دہی ہے اور وہی معاشرے کامیاب دکھائی دیتے ہیں، جہاں رائے دہی کا ٹرن آؤٹ زیادہ ہو جب کہ جنوری سمیت فروری کے مہینہ میں گرم علاقوں میں ہجرت کے سبب ٹرن آؤٹ نہایت کم رہنے کا امکان ہے جس کے سبب خطہ کی اکثریتی آبادی حق رائے دہی سے محروم ہو جائے گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ماہ رمضان کے بعد انتخابات کے انعقاد کے بہتر نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جس دوران ووٹروں کو اپنے امیدوار کے انتخاب کا بہترین وقت بھی میسر آ سکتا ہے اور ٹرن آؤٹ بھی مناسب رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان الیکشن کمیشن انتخابات کے
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات