سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن رکوانے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی عمل کو روکنے کی کوئی آئینی یا قانونی بنیاد موجود نہیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ شبلی فراز کی نشست پر کل ہونے والا سینیٹ الیکشن عارضی طور پر معطل کیا جائے۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ جب آپ نے خود امیدوار نامزد کر دیا ہے تو پھر انتخابی عمل پر حکمِ امتناع کی ضرورت کیوں محسوس ہو رہی ہے؟ بعد ازاں عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے نااہلی نوٹیفکیشن کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، تاہم سماعت مؤخر کر دی گئی تھی۔ آج سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ دونوں فریقین کو سن کر جلد فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہماری درخواست کے باوجود سینیٹ الیکشن کل منعقد ہوگا۔ عدالت نے مزید پیچیدگیوں سے گریز کا مؤقف اختیار کیا، تاہم امید ہے کہ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ہمیں ریلیف ملے گا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں، جب تک چیئرمین سینیٹ کی جانب سے باقاعدہ ریفرنس دائر نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر کل الیکشن ہوگا، جس کے لیے پانچ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شبلی فراز کی سپریم کورٹ کے بعد
پڑھیں:
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
مزید :