مریم نواز نے خیبر پختونخوا حکومت کے منصوبے کاپی کیے کچھ نیا نہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کے فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے کاپی پیسٹ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے حال ہی میں آئمہ مساجد کے لیے وظیفے کا اعلان کیا، جو پروگرام خیبر پختونخوا حکومت نے قریباً 10 برس قبل متعارف کرایا تھا۔
مزید پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی ناگزیر ہے، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف
ڈاکٹر سیف کے مطابق، مریم نواز کو خیبر پختونخوا کے منصوبے نقل کرنے میں ہی عافیت نظر آتی ہے، مگر ایسے منصوبوں کے لیے خیبر پختونخوا جیسی مخلص قیادت بھی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں منصوبے عوامی فلاح کے بجائے کمیشن کی بنیاد پر شروع اور ختم ہو جاتے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے تحت 17 لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا اور 57 ارب روپے سے زیادہ عوام کی صحت پر خرچ کیے۔
بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ ٹک ٹاک سے باہر نکل کر خیبر پختونخوا کی طرح عملی اقدامات کریں، محض تشہیر سے ترقی ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں: بلاول تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اگر چاہے تو ہم صحت کارڈ پروگرام کے نفاذ میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ڈاکٹر سیف نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فروری 2024 میں شریف خاندان کو مسترد کیا، مگر انہوں نے فارم 47 کا سہارا لیا۔ دہائیوں سے قومی خزانہ لوٹا جا رہا ہے، مگر ان کا پیٹ بھرتا نہیں۔ چچا وفاق میں اور بھتیجی صوبے میں خزانے پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئمہ مساجد بیرسٹر ڈاکٹر سیف خیبر پختونخوا حکومت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر ڈاکٹر سیف خیبر پختونخوا حکومت وزیراعلی پنجاب مریم نواز خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف مریم نواز انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔