data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251029-01-22
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم توہین عدالت کی پٹیشن دے رہے ہیں چونکہ 3 ججز کی حکم عدولی ہوئی ہے، ہمارے قائد کے کیسز کی عدالت عظمیٰ میں سماعت نہیں ہو رہی، ہم عدالت عظمیٰ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ آئین کی بالادستی قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا کسی کے ایما پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں جس دن انصاف ہوگا عمران خان جیل سے باہر ہوگا، ججز نے تو خود خط لکھ کر بھیجا ہے کہ ان کے فیصلوں میں مداخلت کی جارہی ہے، ہم ججز سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور جمہوریت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہوتے ہیں، ججز ان لوگوں کے نام بتائیں جو فیصلوں میں مداخلت کررہے ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میری ملاقات کے نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے بانی کے پیغامات نہیں مل رہے۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پیغامات مل رہے ہیں تو پھر کابینہ تشکیل کیوں نہیں ہورہی؟ اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ مجھے بانی سے ملنے کیوں نہیں دیا جارہا؟ جب کہ میں عوام کے مینڈیٹ سے یہاں پہنچا ہوں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں

پڑھیں:

پنجاب میں  عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟

لاہور:

عمران خان کے خلاف پنجاب  میں کتنے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر  سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم  کے روبرو ہونے والی سماعت میں  عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔

واضح رہے کہ 2023ء  میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ  درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں مقدمات درج ہیں ، انہیں یکجا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں  عمران خان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟
  • کور کمانڈر پشاور مبارکباد دینے آئے تھے، سرکاری ملاقات نہیں تھی: سہیل آفریدی 
  • وزیراعلیٰ پختونخوا اپنی مرضی سے کابینہ بنائیں اور حجم کم رکھیں،عمران خان
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا توہینِ عدالت کی درخواست دینے کا عندیہ
  • سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان
  • عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان
  • کور کمانڈر مبارکباد دینے آئے تھے ، غیر رسمی بات چیت ہوئی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا