پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین وزرا کی عدم موجودگی پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )پنجاب اسمبلی میں وزرا کی عدم موجودگی پر حکومتی اراکین برس پڑے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی پر مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی حکومتی نمائندوں کیخلاف سخت باتیں کیں۔حکومتی رکن احسن رضا خان نے کہا کہ ہم یہاں اتے ہیں باتیں کر کے چلے جاتے ہیں، کسی مسلے کا کوئی حل نہیں نکلتا کیونکہ یہاں وزرا ہوتے ہی نہیں ہیں۔
احسن رضا خان نے مزید کہا کہ اس بار جو سیلاب آیا وہ تاریخی سیلاب تھا، ہم نے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنی ہے، ستلج سیلاب سے ہم متاثر ہوئے ہیں کسی بھی سیلاب کے وقت ریسکیو اور بحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔سعید اکبر نوانی نے کہا کہ اسپیکر صاحب حکومتی وزرا کو پابند کریں ہاس میں آیا کریں، جب کوئی سننے والا نہ ہو تو اس ہاس کا مقصد ختم ہوجاتا ہے۔
حکومتی رکن سعید اکبر نوانی نے ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے وزرا اس ہاس کو اہمیت نہیں دیتے جو کبھی ایسا نہیں ہوا، حکومت کو بیل آٹ کریں جہاں کوئی ضرورت ہو، آپ نے اس ہاس کی نمائندگی کرنی ہے حکومت وزرا اپنی کارکردگی بتائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی حکومت و وزیر اعلی کے اس سیلاب میں کوشش کی وہ قابل تعریف ہے، یہ کام میرا اور آپکا نہیں ہے نیلی گاڑیاں اور مراعات لینے والے بتائیں حکومت کیا کر رہی ہے اس سے عوام پر زیادہ اثر ہوگا۔صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب ہے اے سی ڈی سیز سروے کررہے ہیں، سروے مکمل ہونے کے بعد سیلاب ایک کمرہ گرنے والے متاثر کو پانچ لاکھ اور دو کمرے گرنے والے مالکان کو دس لاکھ روپے ملے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے، پارلیمانی کمیٹی کی سیلاب پر ڈاکومنٹ رپورٹ آنے دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی بدلتی صورتحال پر گفتگو اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی بدلتی صورتحال پر گفتگو عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا پاکسعودی اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق:وزیر اعظم ،سعودی ولی عہد ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری بجلی کمپنیاں نقصانات میں کمی اور ریکوری بڑھانے میں ناکام، جرمانے عائد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزرا کی عدم موجودگی پر پنجاب اسمبلی کہا کہ
پڑھیں:
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ سری لنکا پہنچ گئی، تیسری امدادی کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے وصول کی۔
امدادی سامان میں بڑی تعداد میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں۔
حکومت پاکستان این ڈی ایم اے کی کاوشوں سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔